نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ، کوٹ ادو، جتوئی اور علی پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

کوٹ ادو(محمد اظہر فاروق )پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن 14نومبرکومنایا جائے گا. ذیابیطس کا عالمی دن منانے کا مقصد اس مرض سے پیدا شدہ پیچید گیوں،علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے.

رپورٹ کے مطابق دنیا کے24کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جبکہ مجموعی طور پر مذکورہ عمر کی6 فیصد عالمی آبادی ذیابیطس کا شکار ہے۔1985ء میں دنیا میں 3کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار تھے جو 2000ء میں 15کروڑ، 2003ء میں 19 کروڑ 40 لاکھ ہوگئے تھے۔

22سالوں میں شوگر کے مریضوں میں 21کروڑ سے زائد جبکہ گزشتہ 7 برسوں کے دوران 9 کروڑ 60لاکھ یعنی 64فیصد اضافہ ہوا،عالمی سطح پر سالانہ 38لاکھ (20سے 79 سال کے بالغ) افراد ذیابیطس اور اس سے ہونے والے امراض کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں جو دنیا میں کل ہونے والی اموات کا6فیصد ہے.

ذیابیطس دنیا میں ہونے والی اموات کی چوتھی بڑی وجہ ہے۔ جنگ ڈیولپمنٹ رپورٹنگ سیل نے ذیابیطس پر تحقیق کرنے والے عالمی اور ملکی اداروں سے جو اعدادوشمار حاصل کیے ہیں .

ان کے مطابق عددی اعتبار سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا سب سے زیادہ بالغ افراد6کروڑ 70لاکھ مغربی بحرالکاہل کے ہیں.

دوسرے نمبر پر5کروڑ30لاکھ یورپی بالغ باشندے اس موذی مرض کا شکار ہیں جبکہ فیصدی اعتبار سے مشرقی میڈی ٹرینین اور وسطی مغربی خطے کے 9.2 فیصد اور شمالی امریکہ کے 8.4 فیصد بالغ افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں..


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ صہیب احمد رُومی نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاماہانہ دورہ کیا. سول جج مظفرگڑھ ثمر حیات ان کے ہمراہ تھے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی, ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔ معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور13معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم بھی صادر فرمایا۔۔


کوٹ ادو میں غیر قانونی آئل ایجنسی چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور پولیس نے 3منشیات فروش بھی دھر لئے۔

بھاری مقدار میں دیسی شراب وپوست برآمد پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے۔

اس بارے تفصیل کے مطابق پولیس دائرہ دین پناہ نے غیر قانونی آئل ایجنسی چلانے والے 2ایجنسی مالکان قریشی والا کے شاہد قریشی اور وارڈ نمبر1 کوٹ ادوکے رانا ریحان کی آئل ایجنسیاں سیل کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے  ہیں ۔

جبکہ پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت موضع چوہدری کے اختر عباس باکھری کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے18لیٹر دیسی شراب جبکہ لاڑ چوک کے رہائشی محسن شہزاد سپل کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2کلو پوست برآمد کرلی ۔ پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام مقدمات درج کرلئے ہیں۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)چیف آفیسر اور چیف سنیٹری انسپکٹر کوٹ ادومیں ڈینگی و ملیریا کے پھیلاؤ کی نرسریوں کے فروغ میں سرگرم عمل،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کے ڈیرہ سے ملحقہ گھوڑا چوک کے قریب گنجان آباد علاقے میں فلتھ ڈپو قائم،پورے شہر کی گندگی و کچرا وہیں پرڈالا جانے لگا، مین شاہراہ کے کنارے بھی گندگی کے ڈھیر فلتھ ڈپو کا منظر پیش کرنے لگے،گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو نے نزدیکی آبادی دوکانداروں سمیت راہگیروں کا جینا محال کردیا،گندگی کے ان ڈھیروں پر پلنے والے جراثیموں سے موذی امراض بھی پھیلنے لگے،عملے کوبار بار اس مسئلے کی طرف توجہ دلانے کے باوجود بھی عملہ صفائی کچرا ڈالنے سے باز نہ آیا،گندگی کو فوری طور پر ڈمپ کرکے ہنگامی بنیادوں پر مکھی و مچھر مار سپرے کرنے کامطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے چیف افیسر خان محمد اور سنیٹری انسپکٹر کی غفلت لاپرواہی وعدم توجہی کے باعث صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند کے ڈیرہ سے ملحقہ شمالی ریلوے پھاٹک گھوڑا چوک کے قریب گنجان آباد علاقہ میں فلتھ ڈپو قائم کردیا گیا ہے پورے شہر کی گندگی و کچرا کو میونسپل کمیٹیکوٹ ادوکے اہلکار اٹھا کر یہاں جمع کر رہے ہیں، جبکہمین شاہراہ کے کنارے بھی گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر فلتھ ڈپو کا منظر پیش کر رہے ہیں،جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ سے گزرنے والے راہگیروں،دوکانداروں سمیت اس علاقہ میں رینے والی آبادی بدبو،مکھی،مچھروں،کتوں کی وجہ سے شدید پریشان ہے،گندگی کے ڈھیر وں کی وجہ سے اس علاقہ میں رہنے والے بچے،بوڑھے و رہائشی مختلف وبائی امراض کا شکار ہورہے ہیں

،گندگی کے ان ڈھیروں پر پلنے والے جراثیموں نے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ان گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو نے لوگوں مختلف بیماریوں کا شکار بنادیا ہے جسکی وجہ سے لوگ موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں،اس حوالے سے دوکانداروں، اہل علاقہ وراہگیروں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کے عملے کوبار بار اس مسئلے کی طرف توجہ دینے کا کہا گیا لیکن میونسپل کمیٹی کے افسران اور ان کاعملہ صرف تنخواہیں اور دوسری سرکاری مرعات لینے میں ہی مصروف ہے،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت کمشنر ڈیرہ غازیخان مدثر ریاض،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جٹالہ سے مطالبہ کیا کہ شہر بھر کی گندگی کو جمع کرنے کیلئے شہر سے باہر میونسپل کمیٹی جگہ لیکر گندگی کو ڈمپ کرے اورمذکورہ جگہ سے فوری طور گندگی اٹھا کر اسے ڈمپ کیا جائے اورہنگامی بنیادوں پروہاں مکھی و مچھر مار سپرے کرایاجائے تاکہ شہری آبادی دوکاندار اور راہگیر اس گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو اور مختلف وبائی امراض سے بچ سکیں .


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ڈی جی خان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میر آصف خان دستی تحصیل کوٹ ادو کے انفارمیشن سیکرٹری رائے ثاقب پرہاڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، موجودہ تبدیلی سرکار نے پوری قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، موجودہ بھکاری حکومت نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، داخلی و خارجی محاذوں پر ناکام حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ اپوزیشن پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کو اب ہر صورت گھر جانا ہو گا کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری سے پریشان عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئی ہے اس لئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری موجودہ حکمرانوں کے خلاف عوام میں نکل پڑے ہیں عوام جعلی حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں گے،ا

نہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا جنوبی پنجاب کا دورہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے امید کی کرن بن کر آ رہے ہیں، جنوبی پنجاب کی عوام کو دھوکہ دینے والوں کا انجام قریب ہے، ہم آج ظالم و جابر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آمرانہ و جابرانہ کھیل ختم کیاجائے اور ہمارے قائدین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو فوری طور پر طبی بنیادوں پر رہا کیا جائے اور جھوٹے و من گھڑت مقدمات کا خاتمہ کیا جائے،آصف علی زرداری بہت سخت بیمار ہیں اگر آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو نیب کے چیئرمین اور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی اس کے ذمہ دار ہونگے جس کا چیئرمین نیب اور عمران نیازی کو حساب دینا پڑے گ


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)بلاول بھٹو کے جلسہ مظفرگڑھ کی تیاریاں عروج پر،چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل (ر) مجاہد کا پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کے ہمراہ جلسہ گاہ کادورہ،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے ملاقات،انتظامات تسلی بخش قرار،تفصیل کے مطابق بلاول بھٹو کے دورہ مظفر گڑھ کیلئے انکے چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل مجاہد نے مظفر گڑھ کی مقامی قیادت ایم این اے مہر ارشاد احمد سیال،ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان،ضلعی صدر انجینئر ملک بلال کھر،ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ،ٹکٹ ہولڈر سید جمیل بخاری، نائب صدر لائرز ونگ ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ملک نعیم رزاق جھانب،ضلعی صدر یوتھ ونگ ساحل خان چانڈیو ودیگر کے ہمراہ جلسہ گاہ سپورٹس گراؤنڈ کالج کا دورہ کیااورچیئرمین بلاول بھٹو کے روٹ کو فائنل کرکے میٹنگ کی،انھوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ڈاکٹر علی شہزاد سے انکے دفتر میں ملاقات کرکے انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا،بعد ازاں کرنل مجاہد اور پاٹی قیادت نے ٹکٹ ہولڈر سید جمیل بخاری کی رہائش گاہ پر دئے گئے ظہرانے میں شرکت کی،

اس موقع پر شرکا نے جلسے کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیااور اس عزم کااظہار کیا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی نوجوان قیادت ہیں،پاکستانی قوم بالخصوص نوجوانوں کی امید کی کرن ہیں،مظفرگڑھ پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہہے اوریہاں کی غیور عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتی ہے اوریہ جلسہ بھی تاریخی ہوگا،اس موقع پر پی ایس ایف کے رہنما سید حماد بخاری،سید عمر بخاری،ملک زین کھر،مہر جاوید سیال،ملک احسان کھر،ملک علی زین،مظہر پہوڑودیگر بھی موجود تھے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے حوالے سے کلمہ چوک سے کالی پل تک ریلی نکالی گئی جس میں انجمن رضائے مصطفی کے چیئرمین ممتازالحسن اسدی،جنرل سیکریٹری مبشر حسین اور کثیر تعداد میں علماء کرام اور عوام اہلسنت نے شرکت کی

سماجی کارکن یونیورسٹی بنا و تحریک کے سر پرست اعلی ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نیبھی شرکت کی، ریلی کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئیں، اس موقع پرایس ایچ او کو ٹ ادو عبدالکریم لغاری کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

About The Author