نومبر 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمیر لیگ کی ٹرافی اٹھانا میرے لیے فخر کی بات ہے، شاہد آفریدی

راولا کوٹ ہاکس کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کرکٹ اکیڈمی ہونی چاہیے

مظفر آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور راولا کوٹ ہاکس کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ

آزاد کشمیر میں بھی کرکٹ اکیڈمی ہونی چاہیے جبکہ کشمیر لیگ کی ٹرافی اٹھانا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) اپنے اختتام کو پہنچی۔ تقریب کے اختتام پر کے پی ایل کی فاتح ٹیم راولاکوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ

 کے پی ایل کے کامیاب اختتام پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر سے میرا گہرا تعلق ہے اور 1948 میں میرے دادا کو یہاں کے وزیر اعظم نے غازی کشمیر کا لقب دیا تھا۔

اس لیے بھی کشمیر لیگ کی ٹرافی اٹھانا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی کی کوششوں سے کامیاب کشمیر پریمیئر لیگ منعقد ہوئی۔

یہ ٹرافی ہم آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی نام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر کے پی ایل کی انتظامیہ اور

پاک فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس لیگ کو کامیاب بنایا۔

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے درخواست کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ

کشمیر کے بچوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے

اور میں ان کی ٹریننگ کے لیے اپنی خدمات دینے کو تیار ہوں۔ یہاں کرکٹ اکیڈمی کا قیام ہونا چاہے تاکہ

ان بچوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اور یہ کسی اور ملک کے لیے کھیلنے کے بجائے پاکستان کے لیے ہی کھیلیں۔

About The Author