انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ24 اکتوبر کو ہو گا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا
جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 24 اکتوبر کو ہو گا۔
23 اکتوبر کو آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے مابین میچز ہوں گے۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور تیسرا 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا
جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی