نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نم آنکھوں کے ساتھ میسی بارسلونا کلب کو الوداع کہہ گئے

اسٹار فٹبالر پریس کانفرنس کے دوران کلب سے جڑے لمحوں کو یاد کرکے زارو قطار روتے رہے

دنیا کے مشہور فٹبالر لیونل میسی نے نم آنکھوں کے ساتھ بارسلونا کلب کو الوداع کہہ دیا

ارجنٹینا کے فٹبالر گزشتہ روز جب پریس کانفرنس کرنے پہنچے تو ان کے چاہنے والوں اور کلب کے نمائندوں نے انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر 21 سال بعد اسپین کے فٹبال کلب بارسلونا کو خیرباد کہہ دیا۔

انہوں نے فرانس کے پیرس سینٹ جرمن (پی سی جی) کلب سے معاہدہ کرلیا ہے۔

کھیل کے اس میدان میں اکثر کھلاڑیوں کا ایک کلب سے دوسرے کلب کا سفر معمول کا حصہ ہوتا ہے لیکن بارسلونا اور لیونل میسی  کا 21 سالوں پر محیط سفر جب اختتام کو پہنچا

تو لاکھوں لوگوں کے لیے افسوس کا سبب بنا۔

گزشتہ روز لیونل میسی نے بارسلونا کلب کے ساتھ الوداعی پریس کانفرنس کی،

جس میں اسٹار فٹبالر کلب کے ساتھ جڑے اپنے لمحات کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

میسی کی آنکھوں میں آنسو آنے پر پریس کانفرنس میں شریک افراد نے انہیں کھڑے ہوکر داد دی۔

پریس کانفرنس کے دوران لیونل میسی تقریباً آدھے گھنٹے تک اسٹیج پر موجود رہے

اور صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے رہے۔ اس موقعے پر اسٹار فٹبالر نے کہا کہ کچھ دنوں سے کلب کو چھوڑنے سے متعلق بہت سے سوالات ذہن میں آرہے تھے

لیکن اب ان کے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں۔

لیونل میسی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے بارسلونا کلب کو چھوڑنے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا، انہوں نے اپنی پوری زندگی کلب کے ساتھ گزار دی

بارسلونا پہلا گھر تھا اور وہ ہمیشہ رہے گا۔

یسی نے بارسلونا کی طرف سے 778 میچوں میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 672 گول کیے۔

انہوں نے بارسلونا کلب کو 4 مرتبہ چیمپئنز لیگ میں کامیابی دلوائی۔

دوسری جانب لیونل میسی نے باضابطہ طور پر فرانس کے فٹبال کلب پی ایس جی سے 3 سال کا معاہدہ کرلیا ہے

جس میں وہ اپنے بارسلونا کلب کے پرانے ساتھی نیمار کے ساتھ فارم میں نظر آئیں گے۔

برازیل کے معروف فٹبالر نے اپنے دوست میسی کو پی ایس جی کلب میں شامل ہونے پر اپنی 10 نمبر والی جرسی دینے کی بھی پیشکش کردی ہے۔

About The Author