دسمبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ: فوجی مرکز کے قریب فائرنگ، ایک افسر ہلاک، 3 زخمی

جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور کم ازکم 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ورجینیا

امریکہ کے فوجی مرکز پینٹاگون میں میٹرو اسٹیشن کے قریب فائرنگ ہوئی ہے

جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور کم ازکم 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں منگل کی صبح پینٹاگون کے داخلی راستے پر فائرنگ ہوئی ہے

جس کے بعد امریکی فوجی ہیڈ کوارٹرز میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا

جسے تقریباً تین گھنٹے بعد ختم کیا گیا تاہم قرب و جوار میں نقل و حرکت پر تاحال پابندی عائد ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے آرلنگٹن کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ

ایک پولیس افسر ہلاک اور کم ازکم 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ

فائرنگ کا واقعہ پینٹاگون ٹرانزٹ سینٹر سے متصل میٹرو بس اسٹیشن میں پیش آیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جائے وقوع کے قریب موجود ان کے نمائندے نے متعدد فائروں کی آواز سنی جس کے بعد وقفہ آیا

اور پھر مزید ایک فائر ہوا۔ ایک اور نمائندے نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے باقاعدہ شوٹر کہتے سنا گیا۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ

پولیس کی سرگرمی کے باعث لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا جسے تین گھنٹے بعد ختم کیا گیا۔

پولیس کی تفتیش کے باعث میٹرو کو بھی پینٹاگون سے نہ گزرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا

امریکہ، کرونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری

اس وقت سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف مارک ملی وائٹ ہاؤس میں صدرجوبائیڈن کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے۔

About The Author