بیت المقدس
فلسطین مین مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 250 سے زائد شہری زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان
جھڑپوں کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے
جس پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیل فائر کیے
ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ بھی کی۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ کی وجہ سے 250 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے میں شہید ہونے والے 12 سالہ لڑکے کے جنازے کے
شرکا پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان بھی شہید ہو گیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس