نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فرانس: گوگل پر 9 ارب سے زائد کا جرمانہ

کاپی رائٹ کے تنازے کے حل میں ناکامی پر معروف سرچ انجن گوگل پر 500 ملین یورو (9 ارب 41 کروڑ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کردیا۔

فرانس کے مسابقتی ادارے نے ملک کے اشاعتی اداروں کے ساتھ کاپی رائٹ کے تنازے کے حل میں ناکامی پر معروف سرچ انجن گوگل

پر 500 ملین یورو (9 ارب 41 کروڑ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے اینٹی ٹرسٹ واچ نے ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کو احکامات دیے تھے

وہ ملک کے نیوز پبلشرز کے ساتھ کاپی رائٹ کے تنازعے کو افہمام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

تاہم گوگل کی جانب سے ناکامی پر فرانس کے مسابقتی ادارے نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

ساتھ ہی فرانس کے مسابقتی ادارے نے حکم دیا کہ اگر گوگل اگلے دو ماہ کے اندر پبلشروں اور نیوز ایجنسیز کو معاوضےادا کرنے میں ناکام رہتا ہے

تو اسے فی دن کے حساب سے نو لاکھ ((1.1 ملین ڈالر) تک اضافی معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔

فرانس کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے گوگل نے جوابی بیان میں کہا ہے کہ

فرانسیسی مسابقتی ادارے کی جانب سے جرمانے کا فیصلہ بہت ہی مایوس کن ہے لیکن ہم اس پر عمل درآمد کریں گے۔

گوگل کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا مقصد یکساں رہے گااس معاملے پر

ہم اپنی پیش کش پر غور و فکر اور مطابقت پیدا کرنے کے لیے فرنچ کمپیٹیشن اتھارٹی کا فیڈ بیک لیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جون میں فرانس نے گوگل پر اشتہاری پالیسی کے

غلط استعمال کے جرم میں 220 ملین یورو یعین 41 ارب پاکستانی روپے جرمانہ عائد کر دیا تھا۔

About The Author