نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکا نے افغانستان سے انخلا کی ڈیڈلائن مزید کم کردی

افغانستان میں امریکہ کا فوجی مشن11ستمبر کی بجائے 31 اگست کو مکمل ہو گا۔

واشنگٹن:

امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کا فوجی مشن11ستمبر کی بجائے 31 اگست کو مکمل ہو گا۔

عالمی اور امریکی ذرائع ابلاغ سے بتایا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے پالیسی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ

طالبان فوجی لحاظ سے 2001 سے لے کر اب تک کی مضبوط ترین پوزیشن میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے طالبان پر بھروسہ نہیں ہے۔

صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے افغانستان میں القاعدہ کو کمزور کرنے اور امریکہ پر مزید حملوں کو روکنے کے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی نئی نسل کو افغان جنگ میں نہیں جھونکوں گا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر نے کہا کہ افغان عوام کے لیے امریکی حمایت جاری رہے گی۔

انہوں نے امریکی فوج کے ساتھ بطور ترجمان کام کرنے والوں سے کہا کہ امریکہ میں آپ کے لیے گھر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ویزہ حاصل کرنے والوں کو افغانستان سے نکالنے کے لیے اس مہینے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

انہوں ںے کہا کہ چین کے ساتھ مقابلے کے لیے امریکہ کومضبوط بنانے پر توجہ دینی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغان رہنماوں کو متحد ہونا ہو گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ علاقائی ممالک کو مسئلہ افغانستان کے سیاسی حل کے لیے کوششیں تیزکرنی چاہئیں

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ انسداد دہشت گردی کی افواج اور وسائل کو نئی جگہ منتقل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طویل ترین جنگ تمام کررہے ہیں۔

About The Author