نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نائیجیریا میں100 سے زائد طلبہ اغوا

نائیجیریا میں مسلح حملہ آوروں نے درجنوں طلبہ کو اغوا کرلیا۔

نائیجیریا میں مسلح حملہ آوروں نے درجنوں طلبہ کو اغوا کرلیا۔

نائیجیریا کے شمال مغرب میں واقع کاڈونا شہر کے بیتھل بیٹسٹ اسکول سے کم ازکم 140 طلبہ کو مسلع افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

اسکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کو مسلح افراد نے پہلے ہی قابو میں کر لیا تھا۔

اسکول کے استادزہ کا کہنا تھا کہ 140 بچوں کو اغوا کیا گیا ہے جب کہ 25 بچے اغوا ہونے سے بچ گئے۔

اب تک اغوا کیے جانے والے تاحال اغوا کیے گیے  بچوں کے متعلق کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکی۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واقعہ پیر کے روز صبح کے وقت پیش آیا۔

مسلح افراد اسکول میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی۔

اسکول میں موجود 165 طلبہ میں سے 25 طلبہ اغوا ہونے سے بچ گے۔

مقامی  پولیس ترجمان نے اے ایف پی کو اس بات کی تصدیق کی اورکہا کہ

اب تک ایک استاد سمیت 26 بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جب کہ

باقی بچوں کی بازیابی کے لیے کوشش جاری ہے۔

یاد رہے کہ شمالی مغرب اور نائیجیریا میں جرائم پیشہ افراد اکثر ایسے جرائم کرتے رہتے ہیں۔

 یہ سلسلہ دسمبر 2020 سے شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔

اس سے پہلےبچوں کے اغوا کے واقعات نائیجیریا میں کبھی نہیں ہوئے۔

ایک اندازے کے مطابق دسمبر سے اب تک 800 بچوں کو اغوا کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد بچوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

اس واقعہ کے چند گھنٹے قبل مسلح افراد نے ہیلتھ سنٹرسے طبی عملہ کے آٹھ افراد کو بھی اغوا کیا تھا۔

About The Author