نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

خدمت پروگرام پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے کہا کہ”خدمت آپ کی دہلیزپر” پروگرام کو ہر سطح پر الیکٹرانک

اور ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے

آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرز کریں۔اس کے علاوہ شہر میں قائم بھانوں کو شہر سے باہر شفٹ کرنے کے لئے مالکان کو نوٹس جاری کئے جائیں

جبکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن شفٹ نہ کئے جانیوالے بھانوں کو سیل کرنے کی کارروائی شروع کرے۔

انہوں نے کہا کہ واسا شہر کے86 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز ایک ہفتے کے اندر تبدیل کرے،ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں نصب100 واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال رکھنے پر محکمہ تعلیم کی تعریف کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ سے دس روز قبل شہری حدود سے باہر جانوروں کے عارضی سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی جانوروں کے سیل پوائنٹس پر صفائی کی ذمہ داری نبھائے گی،عارضی بکر منڈیوں میں پولیس، ریسکیو، محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کیمپ لگائیں گے

انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں تمام افسران ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قمرالزمان قیصرانی،

محمد طیب خان،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر،اے سی سٹی خواجہ محمد عمیر محمود،اے سی صدر عدنان بدر،سی ای او ایجوکیشن شمشیر علی خان،

واسا،میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ایم ڈی اے،کیٹل مارکیٹنگ منیجمنٹ کمپنی اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔


ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجن پور راؤ طارق کو 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے سبجیکٹ سپیشلسٹ کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس موقع پر عدالت عالیہ نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کیا اور کہا کہ عدالت کے حکم کی تعمیل کیوں نہیں ہوئی۔

عدالت نے ایک ماہ کا وقت دیا تھا لیکن کافی وقت گزر گیا۔ عدالت دوبارہ مہلت دے رہی ہے

اگر پھر بھی عملدرآمد نہ ہوا تو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو توہین عدالت کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔


ملتان

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کالجز کی گرانڈوز عام شہریوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق شام کے اوقات میں کھیلوں کے گراونڈز پر عام شہری بھی کھیلوں میں شامل ہوسکیں گے۔

محکمہ نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کالج لیول پر کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی میں متعلقہ علاقے کے عوامی نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔

عام شہری ممبر شپ کے بعد گروانڈز استعمال کرسکیں گے۔

کالجز گرانڈوز مغرب کے وقت تک استعمال ہونگی۔

عام شہریوں کے لیے صرف بوائز کالجز کی گرانڈوز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔


ملتان

محکمہ صحت ملتان کے ڈرگ اسکواڈ فورس کا شہر بھر میں کریک ڈاؤن ۔

غیر قانونی طور پر چلنے والے 20میڈیکل سٹوروں کو چالان کے ساتھ سربمہر کردیا

جبکہ متعدد سے ادویات کے نمونے حاصل کرکے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجوا دیئے گئے

ہیں،تغلق روڈ پر واقع 20 میڈیکل سٹوروں کو چیک کیا گیا

جن کے ڈرگ لائسنس نہیں تھے ۔

About The Author