دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نصیر الدین شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کی طبیعت نمونیا کے باعث ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

معروف بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کی طبیعت نمونیا کے باعث ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ ممبئی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

نصیر الدین شاہ کی عمر 70 سال ہے۔ دو روز قبل نصیر الدین شاہ کو نمونیا ہوا تھا۔ نمونیا کے باعث ان کے پھیپھڑوں  پر کالا نشان پایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اسپتال انتظامیہ نے کچھ روز مزید اسپتال میں رکھنے کا کہا ہے۔

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔ نصیر الدین شاہ کی اہلیہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  نصیر الدین شاہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

نصیر الدین شاہ نے بھارتی فلموں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ نصیر الدین شاہ نے دو شادیاں کی جبکہ انکی دوسری شادی کامیاب رہی۔ نصیر الدین شاہ کی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔

About The Author