ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع) راجن پور محمد آصف نے کہا ہے کہ کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے شروع کے 80 سے 90 ایام تک رس چوسنے والے کیڑوں کے خلاف بائیو پیسٹی سائیڈز یعنی کوڑ تمبا یا نیم کے پتے یا تمباکو کے سپرے کئے جائیں۔

یہ بات انہوں نے محمد پور دیوان میں بحالی کپاس کے سلسلہ میں محکمہ زراعت( توسیع)کے زیر اہتمام فارمر ڈے کے موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن راجن پور راحت حسین راشد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت( توسیع)تحصیل جام پور صغیر احمد کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں کسانوں کی رہنمائی اور کپاس کی

بہتر پیداواربارے گفتگو کی گئی۔مزید براں کسانوں کو کسان کارڈ اور مختلف حکومتی سبسڈیز کے متعلق رہنمائی فراہم کی

کپاس کے کیڑوں کے مربوط طریقہ انسداد پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

About The Author