ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہو گا،
جس میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی اور اس کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو یو اے ای میں منتقل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس ضمن میں باقاعدہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط نہیں لکھا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو مرحلوں میں یو اے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا۔
پہلے راونڈ میں 8 ٹیمیں چار چار کے دو گروپس میں شامل ہوں گی اور 12 میچز کھیلیں گی۔ دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
سوپر 12 کے روانڈ میں کل 30 میچز کھیلے جائیں گے جن کا آغاز 24 اکتوبر سے ہو گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل دو گروپس تشکیل دیئے جائیں گے۔
اس مرحلے کے تمام میچز دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں کھیلیں جائیں گے۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی