ڈیرہ غازیخان۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو میں ایک رکشہ ڈرائیور کی طرف سے کوٹ چھٹہ کے ٹریفک اہلکاران پر رشوت لینے کے متعلق بیان کا ڈی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لے لیا۔
کوٹ چھٹہ ٹریفک اہلکاران کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
وقوعہ کی انکوائری ڈی ایس پی ٹریفک کر رہے ہیں
ڈی پی او نے کہا کہ اگر کوئی بھی اہلکار دوران انکوائری قصوروار ثابت ہوا تو اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
رشوت اور طمع نفسانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او
ڈیرہ غازیخان۔
علاقہ بی ایم پی پولیس میں رمضان نامی شخص کے اعضاء کاٹنے والے لادی /چکرانی گینگ کے دو کس نامزد ممبران گرفتار کر لئے گئے۔
ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ لادی/چاکرانی گینگ کے سرغنہ خدابخش چاکرانی کی طرف سے رمضان کے
اعضاء کاٹنے اور قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر حکومت پنجاب کی طرف سے مورخہ 28.05.2021کو آپریشن عمل میں لایا گیا
جس میں ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھر پور آپریشن کیا۔
آپریشن میں 550کے قریب آفیسران و اہلکاران اور 80 سے زائد گاڑیوں جن میں بلڈ پروف، APC، ڈراؤن کیمرا اور جدید اسلحہ سمیت اہلکاران سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے لادی گینگ کی کمین گاہوں تک پہنچ گئے جبکہ لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدی چاکرانی اور اس کے دیگر ساتھی پولیس کو آتا دیکھ کر اپنی کمین گاہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس نے لادی گینگ کی08 کمین گاہیں تباہ کر دی۔
ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب معہ دیگر نفری نے لادی گینگ کے خلاف انفارمیشن بیسڈ پر آپریشن جاری رکھا اور اسی انفارمیشن بیسڈ کے نتیجے میں لادی گینگ کے 10سہولت کاروں کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
پولیس کی دن رات کوشش کے نتیجے میں لادی گینگ کے ممبر جن پر بی ایم پی پولیس تھانہ سیمنٹ فیکٹری ایریا میں مقدمہ نمبر6/21بجرم 302/324/334/365-A/353/148/149ت پ 7-ATAدرج رجسٹر ہوا اس مقدمہ کے دو ملزمان 1 واحد بخش ولد میوہ 3۔ مصطفی ولد عیسی کو گرفتار کر لیا گیا ہے
جبکہ مزید ڈسٹر کٹ پولیس ڈیرہ غازیخان نے لادی /چاکرانی گینگ کے ممبر تیمور عرف ضاء الرحمان کو بھی گرفتار کر لیا
اسی طرح لادی /چاکرانی گینگ کا ایک مزید سہولت کار جلیل بھی پولیس حراست میں ہے جس سے تفتیش جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی انتھک کوششوں سے
ایسے جرائم پیشہ عناصر کے دیگر ممبران بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
ڈیرہ غازیخان۔
علاقہ بی ایم پی پولیس میں رمضان نامی شخص کے اعضاء کاٹنے والے لادی /چکرانی گینگ کے دو کس نامزد ممبران گرفتار کر لئے گئے۔
ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ لادی/چاکرانی گینگ کے سرغنہ خدابخش چاکرانی کی طرف سے رمضان کے
اعضاء کاٹنے اور قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر حکومت پنجاب کی طرف سے مورخہ 28.05.2021کو آپریشن عمل میں لایا گیا جس میں ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھر پور آپریشن کیا۔
آپریشن میں 550کے قریب آفیسران و اہلکاران اور 80 سے زائد گاڑیوں جن میں بلڈ پروف، APC، ڈراؤن کیمرا اور جدید اسلحہ سمیت اہلکاران سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے لادی گینگ کی کمین گاہوں تک پہنچ گئے جبکہ لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش
عرف خدی چاکرانی اور اس کے دیگر ساتھی پولیس کو آتا دیکھ کر اپنی کمین گاہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے
پولیس نے لادی گینگ کی08 کمین گاہیں تباہ کر دی۔ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب معہ دیگر نفری نے لادی گینگ کے
خلاف انفارمیشن بیسڈ پر آپریشن جاری رکھا اور اسی انفارمیشن بیسڈ کے نتیجے میں لادی گینگ کے 10سہولت کاروں کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس کی دن رات کوشش کے نتیجے میں لادی گینگ کے
ممبر جن پر بی ایم پی پولیس تھانہ سیمنٹ فیکٹری ایریا میں مقدمہ نمبر6/21بجرم 302/324/334/365-A/353/148/149ت پ 7-ATAدرج رجسٹر ہوا اس مقدمہ کے دو ملزمان 1 واحد بخش ولد میوہ 3۔ مصطفی ولد عیسی کو گرفتار کر لیا گیا ہے
جبکہ مزید ڈسٹر کٹ پولیس ڈیرہ غازیخان نے لادی /چاکرانی گینگ کے ممبر تیمور عرف ضاء الرحمان کو بھی گرفتار کر لیا
اسی طرح لادی /چاکرانی گینگ کا ایک مزید سہولت کار جلیل بھی پولیس حراست میں ہے جس سے تفتیش جاری ہے
ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی انتھک کوششوں سے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے دیگر ممبران بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
ڈیرہ غازیخان
جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں 100 ایکٹر رقبہ پر کیڈٹ کالج اور ویلفیئر کمپلیکس کے تعمیراتی کام کا باضابطہ آغاز کر دیاگیا۔
پراجیکٹ کے حوالے سے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ائیر مارشل ریٹائرڈ اطہر بخاری،
شاہین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری ائیر کموڈور خلیل الرحمٰن شیرانی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ائیر کموڈور شیراز احمد نے خصوصی شرکت کی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے اجلاس میں منصوبہ کی پیشرفت اور آئندہ کا لائحہ عمل
مرتب کیا گیا.اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے 100 ایکٹر رقبہ پروجیکٹ کیلئے حوالے کردیا
اور ابتدائی فنڈز جاری کردیئے. پاکستان ائیر فورس کی زیر نگرانی 70 ایکڑ پر فورٹ منرو کیڈٹ کالج تعمیر ہوگا30 ایکٹر پر ویلفئیر کمپلیس بھی تعمیر ہوگا۔
راشد میموریل ویلفیئر اور مخیر حضرات کے عطیات سے ویلفیئر کمپلیکس تعمیر ہوگاجس میں ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ،گرلز ووکیشنل سنٹر،بوائز ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر،یتیم خانہ،
اولڈ ایج ہوم سمیت دیگر فلاحی ادارے قائم ہوں گے. حکومت پنجاب،پاکستان ائیر فورس اور شاہین فاؤنڈیشن پراجیکٹ مکمل کرے گی فورٹ منرو کیڈٹ کالج کی چار دیواری مکمل کرلی گئی ہے۔
آج سے پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کا باضابطہ آغاز ہوگا۔سٹیئرنگ کمیٹی معاملات کی نگرانی کررہی ہے
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ائیر مارشل ریٹائرڈ اطہر بخاری اور دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج اور ویلفیئر کمپلیکس خطہ کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگاجنوبی پنجاب،
بلوچستان سمیت ملک بھرسے نئی نسل کو معیاری تعلیم ملے گی۔ پروجیکٹ سے مقامی افراد کو روزگار ملنے کے ساتھ فورٹ منرو ترقی کرے گا
کمپلیکس کو تین سال کے اندر مرحلہ وار مکمل کیا جائیگا. پائن،زیتون،آڑو سمیت دیگر پھلدار پودوں کی گھنی شجرکاری کی جائے گی۔
کمشنر نے بجلی،واٹر سپلائی،سکیورٹی،این 70 روڈ تک اپروچ اور دیگر معاملات بارے محکموں کو ٹاسک دے دیا
وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب اور دیگر اعلی افسران پرجیکٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے
.
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک، ایئر مارشل (ر) اطہر بخاری، شاہین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری ائیر کموڈور
خلیل الرحمٰن شیرانی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ائیر کموڈور شیراز احمدنے کھر فورٹ منرو میں کھدائی کرکے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کرایا
اس موقع پر افسران اور مہمانو ں کی دستار بندی کے علاوہ بکروں کو ذبح کر کے صدقہ بھی دیاگیا اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی.
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان نے وزیر اعلی پنجاب کی خدمت آ پ کی دہلیز پر مہم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد مصدقہ سرگرمیوں کی تعداد کے حوالے سے درجہ بندی میں صوبہ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے وسائل یافتہ اضلاع کو پیچھے چھوڑدیا.
اسی طرح عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کی کیٹیگری میں راجن پو رنے صوبہ بھر میں دوسری اور مظفرگڑھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی.
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ 31مئی سے 22جون تک خدمت آپ کی دہلیز مہم کو ڈیش بورڈ پر ریکارڈ کیاگیا
اور غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق کے بعد اضلاع کی درجہ بندی کی گئی. دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے صوبہ بھر میں
دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی. انہوں نے کہاکہ
صفائی، سیوریج اور میونسپل سروسزکی فراہمی مسلسل عمل ہے. خدمت آپ کی دہلیز مہم کے علاوہ بھی روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشا داحمد کی زیر صدارت ہاوس الاٹمنٹ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں افسران و ملازمین کی رہائش گاہوں کے معاملات کا جائزہ لیاگیا.
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور، اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاجی حیات اختر، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر بلال مصطفی ہمدانی، ایکسیئن بلڈنگز محمد وقاص اور دیگر موجود تھے.
اجلاس میں دو افسران کی رہائش گاہوں سے متعلق فیصلے کیے گئے. علاوہ ازیں کمشنر نے محکمہ بلڈنگز سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
کوٹ چھٹہ میں تحصیل کمپلیکس کا تعمیراتی کام جولائی میں شروع کر دیا جائے گا. انہوں نے ایکسیئن بلڈنگز کو ہدایات جاری کیں کہ
معیاری کام کراتے ہوئے مقررہ معیاد کے اندر منصوبہ کو مکمل کیا جائے. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں زچہ بچہ سنٹر کے تعمیراتی کام کو بھی تیز کیاجائے
ڈیرہ غازیخان
ڈویژنل ریونیوجائزہ کمیٹی کا اجلاس کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف،اسدچانڈیہ،رابعہ سیال،ریونیو افسران،ویڈیو لنک پر متعلقہ اضلاع کے ایڈیشنل
3
ڈپٹی کمشنرز ریونیو اور تحصیل داران نے شرکت کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے گزشتہ شب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
محاصل حکومتی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہوتے ہیں،انکی وصولی میں کوتاہی نہ برتی جائے، سٹیمپ ڈیوٹی،واٹر ریٹ،ایگری کلچر انکم ٹیکس،لینڈ ریونیو سمیت دیگر ٹیکسز اور انکے بقایا جات کی رواں مالی سال میں وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے
۔کھیوٹ و میوٹیشنز کا میرٹ پر فیصلہ کیا جائے،تمام افسران ریکوری کے لئے باہمی روابط سے فائدہ اٹھائیں،
سالوں سے زیر التواء ایگری کلچر ٹیکس کے حصول میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے.کمشنر نے ہدایت کی کہ انفرادی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسروں کی الگ الگ پرفارمنس رپورٹس تیار کی جائیں.
ریونیو جوڈیشل مقدمات کو فوری نمٹایا جائے. محاصل کو یقینی بنانے کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کیا
اور کارکردگی بہتر بنائی جائے.کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے افسران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران اپنی عزت کا خیال کریں. وراثتی انتقالات کو زیر التوا ء نہ رکھا جائے،
حکومتی اراضی کے لیز سٹیٹس پراگرس کو بہتر کیا جائے،لینڈ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز اور اوور سیز پاکستانی کمیشن کے مقدمات فوری نمٹائے جائیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائبل ایریاز میں دیہی مال مراکز کو جلد فنکشنل کیا جائے اور وقف اراضی پر سپورٹس سہولیات کی فزیبلٹی رپورٹس متعلقہ افسران سے لی جائیں۔
اجلاس میں ڈویژن بھر کے اضلاع کے ریونیو معاملات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
ڈیرہ غازیخان
ایڈوائزر و فاقی محتسب ریجنل آفس ڈیرہ غازیخان نے شہری کی درخواست پر نہری کھالہ بحال کراتے ہوئے سائل کی داد رسی کردی.
مراسلہ کیمطابق رانا منظور کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی کیلئے ہدایات جاری کی گئیں
جس پر فاضل کمشنر ڈیرہ غازیخان نے جھوک اترا میں نہری کھال بحال کرادیا
نہری کھال بحال ہونے پر اہل علاقہ نے محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے.
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان میں مانکہ کینال پر مزید تین پل تعمیرکیے جائیں گے. چشمہ رائٹ بنک کینال، رودکوہی سنگھڑ پر بھی پلوں کی تعمیر کا فیصلہ کیاگیا ہے.
ضلع ڈیرہ غازیخان میں روڈ ز کی 53نئی سکیموں سمیت سو سے زائد منصوبوں کیلئے بجٹ 2021-22میں فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں.
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے روڈ سیکٹر کی بہتری کیلئے خصوصی فنڈز دیئے ہیں.
بجٹ دستاویزات کے
4
مطابق نئے منصوبوں میں تونسہ میں تحصیل کمپلیکس، شاہ سلیمان سٹیڈیم، چڑیا گھر، ٹیوٹا سنٹر تک براہ راست رسائی کیلئے رودکوہی سنگھڑ پر پل کی تعمیر کیلئے
تیس کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں. ٹبہ عیسانی میں سی آر بی سی کے مقام پر پل تعمیر ہو گا. جڑھ لغاری میں، بچرہ اور مندرانی پر کلورٹ اور پائپ کاز وے کی تعمیر، بستی گجوجی او ر تگیانی پر پل تعمیر ہو ں گے.
اسی طرح انڈس ہائی وے تونسہ تا سوکڑ موڑ روڈ کی توسیع و بحالی کی جائے گی.دیگر منصوبوں میں بیٹ بھیڈاں والی تا بستی موہانہ، انڈس ہائی وے بستی پہاڑ تا بستی بلچائی لاکھانی،
جٹ والا تا کلر والا، بستی کلاچی تا بستی گمبھ، گجوجی تا کوچہ وڈانی،دلانہ ر وڈ تک بیلہ روڈ، انڈس ہائی وے اڈہ کریم والا تا کوٹ مہوئی،
یارے والا تا غازی والا، سائبان کھرڑ بزدار تا بستی موڑ بند، بستی لعل محمد تا بستی حیات محمد، سمینہ چوک تا گلیانی شوریہ چوک، سلیم والا چوک تا کمہاراں والا چوک،
سخی سرور تا چوٹی بالا، پل 13تا ہیڈ زیرو،چوٹی گرڈ سٹیشن تا بنگلہ حضرت والا مانکہ کینال، داجل روڈ تک روحیل والا سائفن،پل 14تا شوریہ سائفن، کاظمی چوک تا موہانہ ابرنگ شرقی بستی زور، موضع خبیر والا بستی منیر کھوجہ وغیرہ، مڈل سکول تا بستی
سکھانی والا، این 55تا محلہ بھٹہ والا وغیرہ، این 55تا ڈرین بستی زور، بستی عظیم تا پل چھڑاچھٹہ موضع جلال خان، این 55نور احمد والی ڈسٹری روڈ، نتکانی روڈ فتح خان براستہ ڈمرہ، حیدر والا تا دائرہ شاہ، کبڑ تا بستی بزدار،
منگڑوٹھہ غربی تا بستی بنگن، یونین کونسل منگڑوٹھہ، سوکڑ، بستی بزدار، مکول کلاں، بوہڑ، بنڈی، ڈونہ، ناڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر، اڈہ کریم والا تا عثمان شاہ، بارتھی روڈ تا ریاض کریٹہ، مسو سکھانی تا بیٹ چنرہ،
انڈس ہائی تا کوٹ کریم والا، رابطہ سڑک صدیق آباد، پولیس سٹیشن صدر تا بازار کالونی نیو ماڈل ٹاون،
خیابان سرور اور ماڈل ٹاون روڈز کی خصوصی مرمت، سروروالی ملتان روڈ تا ظریف چوک، سخی سرور، پائیگاں، حاجی غازی،
سرور والی، فورٹ منرو، چوٹی او رملحقہ آبادی میں روڈز کی تعمیر و بہتری، معموری تا کوٹ چھٹہ، کشانہ والا چوٹی روڈ تابستی جموانی،
شیرو چوک تا بوائز پرائمری سکول ملکانی، پل ڈاٹ تا ریلوے پھاٹک دو رویہ سڑک، تونسہ تا گلکی روڈز کی مرمت و بحالی و توسیع کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ڈویلپمنٹ،پی ایچ اے،کارپوریشن،ویسٹ منیجمنٹ اور دیگر محکموں کے
افسران ہمراہ تھے کمشنر نے صفائی، سیوریج،گرین بیلٹس اور دیگر معاملات کا پیدل تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے بلاک ایک،دو،پانچ،چھ، کشمیر پارک،
مانکا کینال،ریلوے روڈ فیصل مسجد چوک، سہرائی چوک ماڈل ٹاؤن اور بھٹہ کالونی ڈسپوزل سمیت دیگر مقامات کا پیدل تفصیلی دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،
5
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید تنویر مرتضیٰ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،
چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار،ایم او محمد عمران جتوئی،محمد افضل جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
کمشنر نے شہر کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی، سیوریج،شجرکاری سمیت میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔
کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور مسائل دریافت کئے۔کمشنر نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری اولین ٹاسک ہے۔فرائض کی انجام دہی میں محکموں کی کوتاہی
برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سیوریج مسائل کے حل کیلئے ڈسپوزل اپ گریڈ کرنے کے
ساتھ ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔صفائی کے معیار کو بہتر کرنا ہوگا.
ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے چک جلوہڑ ڈیرہ غازی خان کے علاقہ میں میاں قاسم حسین کے زرعی فارم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ریت کے ٹیلوں پر ڈرپ سسٹم کے تحت آم، سٹرس، کھجور، ساگوان، سہانجنا، کچنار اور بیر کے باغات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرپ سسٹم کے تحت مختلف پھلدار پودوں کا یہ باغ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ریتلی،
غیر ہموار اور ریگستانی زمینوں کو بھی زیر کاشت لاکر خاطر خواہ منافع حاصل کیا جاسکتا ہے۔ حکوت پنجاب نے پانی کی بچت کے مختلف منصوبے متعارف کرائے ہیں جن پر خاطر خواہ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔
ڈرپ سسٹم سے پانی، کھاد سمیت دیگر زرعی مداخل کے کم استعمال سے لاگت کاشت میں کمی کے ساتھ پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی ویلیو ایگریکلچر کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ
دستیاب وسائل کے استعمال سے کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت کو بتایا گیا کہ
ڈرپ سسٹم کے تحت الٹرا ہائی ڈینسٹی ایک ایکڑ میں آم کے 1300 پودے لگائے گئے ہیں جن کی بڑھوتری ابھی تک بہتر ہے
جس پر سیکرٹری زراعت نے زرعی ماہرین سے کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کی سٹڈی کی جائے اور باقاعدہ اس کے نتائج بھی شیئر کئے جائیں۔
بعد ازاں سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے چوٹی زیریں اور کوٹ چھٹہ میں کپاس کی فصل کی موجودہ صورت حال کاجائزہ لیا۔
کپاس کی پیسٹ سکاؤٹنگ بارے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ فیلڈ فارمیشنز کو کاشتکاروں کی رہنمائی کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل بڑھوتری کے اہم مرحلہ سے گزر رہی ہے لہٰذا تمام افسران فیلڈ میں جا کرسفید مکھی، تھرپس،
چست تیلہ اور گلابی سنڈی کی کالونیاں بننے سے پہلے ان کے موثر تدارک کیلئے کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفید مکھی متبادل پودوں پر افزائش کو بڑھا کر کپاس کی فصل پر منتقل ہوسکتی ہے۔
اس سے پہلے کہ سفید مکھی کپاس کی فصل پر حملہ کرے اس کے کالونی بننے کے عمل کو ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار ہفتہ میں دوبار فصل کی پیسٹ سکاوٹنگ کریں اور کوشش کریں کہ ابتدائی 60 سے 70 دن کیمیائی زہر سپرے کرنے میں تاخیر کریں۔
اگر زرعی زہروں کا استعمال ناگزیر ہوجائے تو ایک ہی گروپ کی زہروں کو بار بار استعمال نہ کریں تاکہ کیڑوں میں مزاحمت ختم کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ باشوں کے بعد فضائی نمی میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ضرر رساں کیڑوں کا حملہ بڑھ سکتا ہے
لہٰذا سفید مکھی، تھرپس، چست تیلہ اور گلابی سنڈی کو نقصان کی معاشی حد سے نیچے رکھنے کیلئے پہلا سپرے کوڑتما، تمباکو اور نیم کے عرقیات (ایکسٹریکٹس) کو ملا کر کریں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر تحصیل کوہ سلیمان کے سکولوں میں ہنگامی
طور پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے، وہ آج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان کے کمیٹی روم میں کوہ سلیمان ایجوکیشن پلان کے
حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) عطاء الحق،
ایڈیشنل سیکرٹری (سکولز ایجوکیشن) محمد انصر سیال، ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) جنوبی پنجاب طاہرہ پروین اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان
اور ڈیرہ غازی خان کے سی ای اوز سمیت سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ تحصیل کوہ سلیمان کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے مسئلے کو سٹوڈنٹ ٹیچر انٹرم پروگرام (STI) کے ذریعے حل کیا جائے گا
جبکہ کلسٹر آف سکول کے قیام سے تعلیمی معاملات میں بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تحصیل کوہ سلیمان سمیت پسماندہ علاقوں میں تعلیمی نظام کی
بہتری کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن کو گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بارتھی کے لئے 59 ملین روپے سے زائد مالیت کے
ترقیاتی پراجیکٹ اور کوہ سلیمان ایجوکیشن پیکج کے تحت نئے کلاس رومز، آئی ٹی بلاک، ہاسٹل بلڈنگز، ٹوائلٹس کی تعمیر کے علاوہ سکولوں کی خطرناک عمارتوں اور چہار دیواری کی مرمت کی متعدد سکیموں پر بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی خان 23 جون
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ سے پاک پنجاب مہم جاری۔۔۔
ڈیری سیفٹی ٹیم کی متعدد ملک شاپس کی چیکنگ،800 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف۔
ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 3 ملک شاپس کو 10،10 ہزار کے جرمانے عائد کردیے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی
دودھ کو جدید لیکٹوسکین مشین کی مدد سے چیک کیا گیا۔رفاقت علی نسوانہ
ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
کاروائیوں کے دوران 800 لٹر مضرصحت دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔رفاقت علی نسوانہ
ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں کی نشونما میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
دودھ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون