دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغانستان: طالبان اور سیکیورٹی فورسز کےدرمیان شدید جھڑپیں

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کابل:

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغانستان کے 13 صوبوں کے 80 مختلف اضلاع میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان خونی جھڑپیں ہوئی ہیں اور تاحال جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے 90 اہلکاروں اور 100 جنگجوؤں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں جانب سے ہلاکتوں کی تعداد تاحال بتائی نہیں گئی۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شمالی مشرقی صوبوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دونوں فریقین کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

افغان میڈیا نے طالبان ذرائع کی بنیاد پر بتایا ہے کہ جھڑپوں میں 28 مسلح افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے وقت افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان کشیدگی دن بہ دن شدت اختیار کررہی ہے۔

افغان طالبان کے ایک رہنما نے گزشتہ دنوں عالمی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ افغان فوج امریکی انخلا کے بعد 5 دن بھی نہیں ٹھہر سکے گی۔

About The Author