نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

این ایف سی ایوارڈ کے بغیر بجٹ اور بجٹ سیشن غیرقانونی ہے، بلاول بھٹو زرداری

بجٹ اجلاس میں شرکت ہر رکن قومی اسمبلی کا حق ہے جبکہ تین اراکین کو اختیار کے باوجود اسپیکر نے پراڈکشن آرڈرز جاری نہیں کئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو حکومت کون چلائے گا، یہ چاہتے تھے اپوزیشن کو موقع نہ ملے اور بجٹ عوام کے سامنے نہ آئے۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خبردار کسی نے ناجائز حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو پتہ ہے 4 فیصد گروتھ جھوٹ ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج تک نیا این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا، جب تک این ایف سی ایوارڈ نہیں دیں گے تب تک ہر بجٹ غیر آئینی ہو گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن سے خطاب

این ایف سی ایوارڈ کے بغیر بجٹ اور بجٹ سیشن غیرقانونی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

بجٹ اجلاس میں شرکت ہر رکن قومی اسمبلی کا حق ہے جبکہ تین اراکین کو اختیار کے باوجود اسپیکر نے پراڈکشن آرڈرز جاری نہیں کئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

علی وزیر، خورشید شاہ، خواجہ آصف کو بجٹ سیشن میں شرکت سے محروم کیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ابھی علی وزیر، خورشید شاہ، خواجہ آصف کے پراڈکشن آرڈر جاری کرکے انہیں بجٹ سیشن میں بلایا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ

اگر اپوزیشن نے اپوزیشن کرنا ہے اور حکومت نے بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرنا ہے تو حکومت کون کرے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سوال

جو لوگ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکمران ہیں، ان کا رویہ اسکول کے بچوں کی طرح ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

خبردار! جو آئندہ آپ لوگوں نے اس ناکام اور نااہل حکومت کے لئے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

یہ چاہتے تھے کہ اپوزیشن کو موقع نہ دے کر پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ بے نقاب نہ ہو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

یہ سمجھتے تھے کہ جی ڈی پی کی غلط شرح نمو اور جھوٹی معاشی ترقی کو اپوزیشن کی آواز دبانے سے چھپالیا جائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ان کو پتہ نہیں تھا کہ عوام کو اپوزیشن کی تقریروں سے بجٹ کا علم نہیں ہوگا بلکہ انہیں پہلے سے علم ہے کیونکہ وہ مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وہ شخص جو اپنی ماں کے لئے دوائی نہیں خرید سکتا، اسے علم ہے کہ چار فیصد شرح نمو کا دعوی غلط ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وہ مزدور جو عمران خان کی مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیج سکتا، اسے پتہ ہے کہ عمران خان کی معاشی ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان میں مہنگائی افغانستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے زیادہ ہوچکی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی دور میں بھی مہنگائی تھی، عالمی معاشی بحران تھا، دو بڑے سیلاب آئے مگر ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لائے اور عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

آپ احساس احساس کہتے ہو، آپ کو کوئی احساس نہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

مہنگائی، غربت، بے روزگاری میں تاریخی اضافہ مگر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں معمولی اضافہ کیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

جب ہمارے دور میں مہنگائی ہوئی تو ہم نے تنخواہوں کی مد میں اضافہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ہم نے مجموعی طور پر تنخواہوں میں 120 فیصد اضافہ کیا، آپ نے تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سوال

جب کرونا وائرس کی وبا وجہ سے عوام پریشان تھے تو آپ نے تنخواہوں میں بالکل اضافہ نہیں کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ہم نے تو ملکی ترقی کے لئے ساری زندگی محنت کرنے والے بزرگ پنشنرز اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے سپاہیوں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

حکومت نے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین سے تنخواہ میں اضافے کا معاہدہ کیا اور ان کو بھی دھوکا دے دیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

آپ اس بجٹ میں بلاواسطہ ٹیکسوں کا ایک طوفان لائے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اگر معاشی ترقی ہورہی ہے تو ملک میں تاریخی غربت کیوں ہے؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سوال

نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر روزگار کے لئے دھکے کھارہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پنجاب میں چار فیصد اور بلوچستان میں دو فیصد غربت میں کمی ہوئی ہے، خیبرپختونخوا میں 8.9 فیصد غربت میں اضافہ ہوا ہے، سندھ میں غربت کی شرح میں 7.6 فیصد کمی ہوئی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پی ٹی آئی کے اراکین اپنے انتخابی حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ملتان میں ایک خاتون نے مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں کے قتل کے بعد خودکشی کرلی اور ایسے موقع پر ملتان کے ایک رکن قومی اسمبلی معاشی ترقی کے راگ الاپ رہے تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

عمران خان اس لئے پریشان ہوئے کہ انہیں کسی نے ڈونکی کہا اور پھر انہوں نے قومی اسمبلی میں اپنے دوستوں کو بھیج کر انتشار پیدا کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پارلیمان میں پی ٹی آئی نے جو کیا، اس کی سیاسی قیمت ادا کرنی ہوگی، ہم اس دن کو بھولنے نہیں دیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ میری تقریر کو سنسر کرکے وزیراعظم کی پسند کے مطابق نہیں بناسکتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کشمیر پر سودا کرنے والوں اور کلبھوشن کو این آر او دینے کی کوشش کرنے والوں نے اپوزیشن لیڈر کو بجٹ کی کتاب مارنا مناسب سمجھا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پارلیمان میں جو ہوا، اس کے بعد پاکستان کی حکومت کے بارے میں اسلام آباد میں موجود ہر سفارت خانہ اپنے مشاہدات لکھ رہا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسپیکر صاحب! آپ کے بچوں نے آپ سے دریافت نہیں کیا کہ کیا یہ طریقہ ہے ملک کو چلانے کا!! چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

جب بھی ہم 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی کی بات کرتے ہیں، ہمیں سندھ کارڈ کا طعنہ دیا جاتا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی پر عمل درآمد ایک آئینی ذمہ داری ہے، یہ کوئی آپشن نہیں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

آئینی فرائض تو دور کی بات، آپ تو صوبوں سے اپنے وعدوں کی تکمیل تک نہیں کرپارہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

یہ معاملہ صرف سندھ کا نہیں بلکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے فنڈز روک کر بھی ان کے حق پر ڈاکا مارا جارہا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اب سندھ کا وزیراعلی جرمنی اور جاپان کی تو بات نہیں کرے گا، اگر صوبے سے زیادتیوں پر وزیراعلی تنقید نہیں کرے گا تو کیا ٹرمپ تنقید کرے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

گیس کہیں اور فراہم کرنے سے قبل آپ کو سوئی اور گھوٹکی کے رہنے والوں کو پہلے گیس فراہم کرنا ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت کے سندھ سے تعلق رکھنے والے وہ ایف آئی اے ملازمین جن کی بھرتیاں نوے کی دہائی میں ہوئیں، ان کو فارغ کردیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سندھ پبلک سروس کمیشن کو بند کرکے سندھ کے نوجوانوں کو روزگار سے محروم رکھا جارہا ہے، اسٹیل ملز کو بند کرکے ہزاروں گھرانوں کو بے روزگار کیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم نے ایک کھرب روپے کے کراچی پیکج کا اعلان کیا مگر بجٹ میں ایسا کوئی پیکج نہیں رکھا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سابق قبائلی علاقوں کا کاغذی انضمام کرکے ان پر ٹیکس لگادیا، کشمیری حیران ہیں کہ ان پر بھی ٹیکس لگادیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس مد میں بجٹ کے اندر محض 12 ارب روپے رکھے گئے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کسانوں کو بجٹ میں سبسڈی تک نہیں دی گئی اور آپ چاہتے ہیں کہ پنجاب کا کسان بھارت کے کسان سے مقابلہ کرے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

گندم کاشت کرنے والے اگر آج خوش ہیں تو اس کا کریڈٹ آپ نہیں لے سکتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے رکھنا چاہتے تھے، سندھ نے دوہزار روپے مقرر کُی تو پنجاب میں 1800 روپے امدادی قیمت رکھی گئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

جب ہم حکومت میں آئے تو پاکستان گندم بیرون ملک سے خرید رہا تھا اور ایک سال میں ہم بیرون ملک کو گندم بیچ رہے تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ہم نے اپنے دور میں سالانہ ایک ارب ڈالر اضافے کے ساتھ ایکسپورٹ کو 25 ارب ڈالر تک پہنچایا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

عالمی اداروں کے مطابق دیہی و شہری سندھ کی فی کس آمدنی پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا کہ جب تک بلوچستان کے عام آدمی کو اس کا فائدہ نہ ہو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

بجٹ جھوٹ کا مجموعہ ہے، یہ بجٹ جعلی اعدادوشمار کا ایسا پلندہ ہے کہ جسے فیس بک اور ٹویٹر صارفین کو متاثر کرنے کے لئے بنایا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اگر معاشی ترقی ملک میں زیادہ ہوچکی ہے تو کیوں عمران خان آئی ایم ایف کے آگے کشکول لے کر کھڑے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

انتخابی عمل کے حوالے سے آپ کی قانون سازی دراصل ایک بار پھر عوام کے ووٹ پر ڈاکے کی کوشش ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

افغانستان سے متعلق حکومتی پالیسی پر ہمارے کچھ خدشات ہیں، ہم دیکھ چکے ہیں کہ آمر ضیا اور مشرف نے افغان جنگ سے ذاتی فائدے اٹھائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

ہم یہ اجازت نہیں دیں گے کہ جب افغانستان کا معاملہ ایک نئے فیز میں داخل ہورہا ہے تو عمران خان اس کو ملکی فائدے کے بجائے اپنے ذاتی فائدے کے لیے استعمال کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

میں نے بہت کوشش کی کہ میں عمران خان کا اچھا کارنامہ تلاش کرلوں تاکہ پاکستان کے عوام کو کوئی خوش خبری بھی دے سکوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

میں نے صنعتی سیکٹر کو دی جانے والی ایمنسٹی کا معاملہ دیکھا مگر اس میں عام آدمی کو کچھ نہیں ملا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اس بجٹ میں امیروں کے لئے ریلیف اور عام آدمی کے لئے تکلیف ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اکنامک سروے کے مطابق ملک میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہوا مگر گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور میں عمران خان کی حکومت میں ایک یہی کارنامہ ڈھونڈ سکا ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

About The Author