دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاہد آفریدی کا اعظم خان کو مشورہ

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شان مسعود نے بھرپور کھیل پیش کیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نوجوان کرکٹر اعظم خان کو بھرپور طریقے سے پرفارم کر کے ناقدین کے منہ بند کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پی ایس ایل کے سیزن 6 سے باہر ہونے اور ملتان سلطانز کی شاندار کامیابی پر شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شان مسعود نے بھرپور کھیل پیش کیا

ملتان سلطانز کا پی ایس ایل میں کم بیک نہایت شاندار رہا ہے۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نہایت شاندار فتح اپنے نام کررہی ہے۔

سابق کپتان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر کہا کہ یہ سیزن کوئٹہ کیلئے اچھا ثابت نہیں رہا، اعظم خان کو اپنی پرفارمنس سے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ناقدین کے منہ بند کروانے کی ضرورت ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ابو ظبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیم مدمقابل تھیں۔

ٹاس جیت کر میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 184 رنز کا مشکل ٹارگٹ دیا، جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پورا کرنے میں ناکام رہی اور ملتان سلطانز نے یہ میچ 110 رنز  سے اپنے نام کیا۔

About The Author