نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ملتان

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر ڈاکٹر ارشد تقی سے ملاقات کی

اس دوران پی ایم سی کی پالیسیوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم اے عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ

این ایل ای امتحان اور ڈاکٹروں کی بائیو میٹرک تصدیق کے فیصلے واپس نہ لئے گئے تو احتجاج پر مجبور ہوں گے

جبکہ پی جی آرز کی سیٹوں میں کمی پر نوٹس لیتے ہوئے فوری سیٹیں بڑھائی جائیں تاکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور ہو سکے، اس حوالے سے پی ایم سی صدر ڈاکٹر ارشد تقی نے کہا کہ

این ایل ای امتحان اور دیگر تمام ڈاکٹرز کے اعتراضات کو 24 جون کو ہونے والی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا

جبکہ ڈاکٹروں کی بائیو میٹرک تصدیق سے متعلق بھی تمام اعتراضات دور کئے جائیں گےاورپی جی آرز کی سیٹوں سے متعلق کابینہ میں فیصلہ کیا جائے گا۔


ملتان

واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ملتان (واسا) کے سمیجہ آباد ڈسپوزل اسٹیشن

وہاڑی روڈ ڈسپوزل اسٹیشن کے جنریٹرز اور الیکٹرک موٹرز ٹینڈرز سے قبل ہی مرمت کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، بتایا گیا ہے کہ

سمیجہ آباد ڈسپوزل اسٹیشن ، وہاڑی روڈ ڈسپوزل اسٹیشن کے جنریٹرز گذشتہ کئی ماہ سے خراب ہیں جبکہ 100 ہارس پاور کی موٹر بھی خراب تھی ،

مذکورہ ڈسپوزل اسٹیشن کے ایکسین نے مبینہ طور پر زائد نرخوں پر کام کروا لئے ہیں ، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے واسا کے ایکسین کے جانب سے غیر قانونی کاموں کی الاٹمنٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

ملتان (سٹاف رپورٹر) آرپی اوملتان سید خرم علی نے ڈ ی پی او آفس لودھراں میں نائب قاصد کی بھرتی کے لئے امیدواران سے انٹرویو کیے ۔

انٹرویو میں سیکرٹری ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر اور ممبر ریکروٹمنٹ بورڈ ایس پی انوسٹی گیشن غلام مصطفی ٰبھی شامل تھے۔

نائب قاصد کی بھرتی کے لئے 152 امیدواران نے اپلائی کیا، ٹیسٹ کے بعد 12 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا۔


ملتان

اینٹی کرپشن عدالت نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں فیول اور مشینری کی مد میں

پانچ کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کے مقدمہ میں گرفتار

ڈپٹی منیجر آپریشن بلال بھٹہ، سیکٹر انچارج سجاد بھٹہ اور سابق ڈی او شکور کی ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس موقع پر ملزمان کی جانب سے کونسل جعفر طیار بخاری عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن نے ملزمان کو شامل تفتیش کیے بغیر

مقدمہ درج کیا گیا، یکطرفہ انکوائری کی گئی،خورد برد کے معاملے پر ملزمان پر دستخط کرنے کا الزام ہے،

ملزمان نے مبینہ کرپشن کی مد میں میں واجب الادا رقم انڈر پروٹیسٹ جمع بھی کرادی۔ اینٹی کرپشن کے پیش کردہ استغاثہ کے مطابق کرپشن ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن نے کچھ عرصہ قبل سابق ایم ڈی انوار الحق ، ڈپٹی منیجر آپریشن عثمان خورشید ،

ڈائریکٹر ورکشاپ فہیم لودھی ، سابق اسسٹنٹ منیجر ورکشاپ رانا نثار ، اسسٹنٹ منیجر ایڈمن عامر مقبول ، اسسٹنٹ سینی ٹیشن آفیسرز سجاد بھٹہ ، مختیار بھٹہ ، بلال بھٹہ سمیت 15 ملازمین و افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

دوسری جانب انکوائری کے زیر التواء ہونے پر مدعی نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی ، جس پر محکمہ اینٹی کرپشن دوبارہ متحرک ہوا

اور تحقیقات شروع کی گئیں اور ایک روز قبل ملزمان ڈپٹی منیجر آپریشن بلال بھٹہ، سیکٹر انچارج سجاد بھٹہ اور سابق ڈی او شکور کو گرفتار کیا گیا ہے

تاہم عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔

About The Author