اسلام آباد
وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج طلب کرلیا ۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندگان اور ؒنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی)کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں ملک میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
اور وزیراعظم عمران خان کو ویکسی نیشن سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے آزادکشمیر کے انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں لاک ڈاون میں نرمی سمیت اہم فیصلے متوقع کیے جارہے ہیں۔
اے وی پڑھو
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی