نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان: سرائیکستان گرینڈ کنونشن سے راشدعزیز بھٹہ کا خطاب

سرائیکستان گرینڈ کنونشن حق نواز پارک ڈیرہ اسماعیل خان میں سرائیکی ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین راشدعزیز بھٹہ کا خطاب

ڈیرہ اسماعیل خان :سرائیکستان گرینڈ کنونشن حق نواز پارک ڈیرہ اسماعیل خان میں سرائیکی ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین راشدعزیز بھٹہ کا خطاب جس میں انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک سرائیکستان صوبہ کی شہہ رگ ہے سرائیکی قومی تحریک ٹانک کے چیئرمین معوذ علی آرائیں۔ سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی صدر ملک اکرام ڈیوالہ۔ سرائیکستان کی شان طفیل ہاشم علیزئی۔ حاجی خضر ڈیال ۔ اور سرائیکی دانشور سعید سیال کو یقین دلایا کہ ہم اپنی شہہ رگ کے بغیر ادھورے ہیں انہوں نے کہا کہ آپ خود کو تنہا نہ سمنجھیں پورا سرائیکی وسیب آپ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا چولستان تھل اور دامان کی زمینوں پر مقامی لوگوں کا حق ہے غیرقانونی الاٹمنٹ کینسل کی جائیں۔ انہوں نے کہا سانحہ ہیڈراجکاں کا نامزد ملزم طارق بشیر چیمہ چولستانیوں پر مظالم ڈھارہا ہے ہم اس کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ کراچی میں معصوم فضیہ سولنگی کو قتل کردیا گیا ہم میدان میں ہیں ۔ کراچی میں عبدالقادر سرائیکی کو قتل کردیا گیا ہم احتجاج کررہے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک میں فرقہ واریت کی آڑ میں سرائیکیوں کی نسل کشی ظلم ہے انہوں نے کہا کہ سرائیکستان صوبہ نہ ہونے اور سرائیکی خطہ میں پسماندگی کے سبب سرائیکی عوام روزگار کےلیے کوئٹہ کراچی جاتے ہیں وہاں سے ہماری لاشیں آتی ہیں فوری طور 23 اضلاع پر مشتمل سرائیکستان صوبہ بنایا جائے تاکہ سرائیکیوں پر مظالم بند ہوں انہوں نے کہا کہ سرائیکستان کے لفظ اور سرائیکی علاقے کی حدود پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے

About The Author