جامپور
(وقائع نگار )
ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اختیارات تضوض کر دئیے گئے ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیا ئے ضروریہ کی حکومتی نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔
یہ باتیں انہوں نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل اور سبزی و فروٹ کی طلب و رسد کے جائزہ کے دوران کہیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک جیسے بابرکت ماہ میں ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔
خرید و فروخت کرنے والے افراد کاروباری اوقات کے دوران سماجی ضابطوں کا خیال رکھیں۔اس موقع پر
مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔
جام پور
( وقائع نگار )
ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں 57اسکیموں کی منظوری دی گئی ۔جن کی لاگت 490ملین روپے ہے۔اجلاس میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام بارے بھی بریفنگ دی گئی
فراہم کر رہی ہے۔یہ منصوبے صحت ،پبلک ہیلتھ ،بلڈنگ اور سڑکوں کے حوالے سے ہیں۔
جاری ترقیاتی اسکیموں بارے ان کا کہنا تھا کہ ان اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو مد نظر رکھ کر کام کریں۔ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلانگ/ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ
ایکسین بلڈنگ،ایکسین پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون