: ملتان
(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں85 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔
رمضان بازاروں میں 10 کلو وزن کے آٹے کا تھیلا 375 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔اس طرح حکومت رمضان بازاروں میں ایک کلو چینی پر 20 روپے جبکہ 10 کلو آٹے کے
ایک بیگ پر65 روپے سب سڈی دے رہی ہے۔وہ پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ہدایت کی کہ اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے۔
انہوں نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو چینی کی گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں فی کلو چینی پر 85 روپے سے ایک پیسہ بھی اگر کوئی دکاندار زائد قیمت وصول کرے تو اسے موقع پر گرفتار کیا جائے
اور کریک ڈاون کاآغاز بڑے مالز اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز سے کیا جائے۔ علی شہزاد نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں متوقع رش کے پیش نظر چینی اور آٹے کے سٹال کیلئے مناسب جگہ
کا انتخاب کیا جائے اور ہر رمضان بازار کے مقررہ اوقات میں پرائس مجسٹریٹ ڈیوٹی پر موجود رہے۔ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی پر
متعدد پرائس مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان، اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ محمد عمیر محمود اور
محمد زبیر،سب رجسٹرار محسن نثار اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی، اسسٹنٹ کمشنرز آبگینے خان اور مدثر ممتاز ویڈیو لنک کے ذریعے
اجلاس میں شریک ہوئے۔
: ملتان
پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ ملتان شہر کے صدر ملک ظفر اقبال اعوان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا خود کوگھر پر قرنطینہ کرلیا پی پی کارکنوں کی جانب سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
اس سلسلہ میں پی پی پی کے متحرک رہنما نزیر کاٹھیا کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی تقریب میں کورونا ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری اورملک ظفراقبال اعوان
سمیت کورونا مریضوں کی جلد صحت یابی اور کورونا وباء سے نجات کے لیے دعائیں مانگی گئیں تقریب میں سلیم الرحمان میو،ملک اختر حسین،
عروش اعوان،ملک امجد حسین،جمیل بھٹی،داؤد خان خلجی دیگرنے شرکت کی۔
: ملتان
ضلع ملتان میں احساس کفالت پروگرام کےتحت مستحقین کو امداد کا سلسلہ آج 12اپریل کو شروع ہوگا‘ گورنمنٹ ہائی سکول دولت گیٹ‘
ہائی سکول بستی خداداد اور گورنمنٹ سکول علی گڑھ سمیت مختلف تعلیمی ادارے سنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں مستحقین صبح 9بجے سےشام 5 بجے تک امدادی رقوم وصول کریں گے۔ 19اپریل کو
سکولز کھلنے کے بعدوہاں یہ سنٹرز بند ہو جائیں گے۔
: ملتان
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پیف پارٹنر سکولز کی ادائیگیاں روک لیں۔ پیف حکام کے مطابق نئے داخل ہونےوالے طلباوطالبات کی تصدیق کے بعد ہی ادائیگیاں کی جائیں گی
لیکن چونکہ اس وقت کورونا وباکے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں‘ا س لئے بچوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی۔اس صورتحال میں پیف سکولز مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ
ادائیگیاں کی جائیں کیونکہ اگر سکولز بند ہیں تو اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے ۔
: ملتان
مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کو فعال کیے بغیر عوام کے
مسائل حل نہیں ہوسکتے اسی لیے حکومت ہٹ دھرمی کی بجائے بلدیاتی نظام کو فوری
طور پر صحیح معنوں میں بحال کرے۔وہ روبینہ شاہین اور فہمیدہ چوہان سے اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف اور دیگر قائدین کے خلاف انتقامی
کارروائیاں بند کی جائیں ایسا نہ ہو کہ لیگی کارکنان بنی گالہ کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں،
ن لیگ عوام کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی
پیپلز پارٹی کی طرح معمولی عہدے کے لیے دھوکا نہیں دے گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون