ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پہلی بار پہاڑوں کے دامن میں رمضان بازار اور محروم علاقوں میں موبائل بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
۔ضلع میں رمضان بازار کے علاوہ سیل پوائنٹس اور فئیر پرائس شاپس کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے اجلاس طلب کرکے
متعلقہ محکموں کے افسران کو ٹاسک سونپ دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پہلے ضلع میں چار رمضان بازار قائم ہوتے تھے اب زیادہ عوام کو معاشی ریلیف دلانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں
اب چار کی بجائے سات رمضان سہولت بازار قائم کئے جائیں گے۔ ڈیرہ غازی خان میں ماڈل بازار اور چوک چورہٹہ کے علاوہ تونسہ میں منگڑوٹھہ چوک،
کوٹ چھٹہ میں یونین کونسل آفس کے رقبہ کے علاوہ پہلی مرتبہ چوٹی زیریں،تحصیل کوہ سلیمان میں فاضلہ کچھ اور بارتھی میں بھی
رمضان سہولت بازار قائم ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ کھرڑ بزدار،رحیم کوٹھی/رونگھن اور کھر فورٹ منرو میں موبائل رمضان فئیر پرائس شاپس لگائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے
تمام افسران کو انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
ڈیرہ غازی خان
کمشنرڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمدکی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی دو پلازے سمیت مزید چھ دکانیں سر بمہر کردی گئیں۔
چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے آپریشن کی نگرانی کی۔انہوں نے بتایا کہ
ڈی ایم او آر عمر ریاض اور انسپکٹر پلاننگ کارپوریشن کے ٹیپو سلطان نے شہر میں تعمیر بغیر نقشہ کی عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے
سات کمرشل عمارتوں کے مالکان کو فوری نقشہ پاس کرانے کے نوٹسز بھی جاری کردئیے گئے ہیں
چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل نے بتایا گزشتہ روز بھی دو عمارتیں سربمہر کی گئی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ریکوری عملہ کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ
وہ واجبات کی وصولی کا عمل تیز کریں۔واجبات کی عدم ادائیگی اور نقشے منظور نہ کرانے پر عمارتیں سربمہر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔
چیف آفیسر نے بتایا کہ واٹر کنکشن کے نادہندگان کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمدکی ہدایت کے
مطابق غیر قانونی طور پر لگائے گئے کنکشنزکومنقطع جبکہ بغیر نقشہ تعمیر عمارتوں کو سیل کیا جارہاہے۔
ڈیرہ غازیخان۔
رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے لۓ تمام وساٸل بروۓ کار لاۓ جا رہے ہیں
اور منتظمین کی طرف سے نامزد کردہ والنٹیئرز (VOLUNTEERS) کو ٹریننگ دے دی گٸ ہے۔ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق منتظمین کی طرف سے نامزد کردا ضلع بھر کے والنٹیئرز (VOLUNTEERS )کو ماہر پولیس جوانوں کی زیر نگرانی ٹریننگ دے دی گٸ ہے یہ
بات ڈی او عمر سعید ملک نے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہی۔ ڈی پی او نے کہا کہ منتظمین کی طرف سے نامزد کردہ والنٹیئرز (VOLUNTEERS) کو سرچنگ وغیرہ کی ٹریننگ دے دی گٸ ہے
جو ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ بطور معاون مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں پر اپنے اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے حوالے سے
حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ کورونا SOP پر نماز تراویح اور نماز پنجگانہ پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاٶ کے نفاذ پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوۓ تمام مکاتب فکر و ممبران امن کمیٹی پر بھی یہ ذمہ داری عاٸد ہوتی ہے کہ
وہ بھی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرتے ہوۓ حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان المبارک کے حوالے سے جاری کردہ ہدایت نامہ پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں
جبکہ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ گا جن کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ گی۔
ڈیرہ غازیخان
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب میں 13 اکنامک زون بنائے جائیں گے۔ڈیرہ غازیخان ائیر پورٹ سے پرائیویٹ ائیر لائنز کی طرف سے
پروازیں شروع کرنے کی رضامندی کو خوش آئند کہتے ہیں۔ڈیرہ غازیخان کو انڈسٹری کا ہب بنانے میں ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا
انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سے سات لاکھ اوورسیز سفر کرتے ہیں ہر پرواز مکمل مسافروں کے ساتھ جاتی رہی ہیں پی آئی اے کے اعلی افسران سے پروازوں کی بحالی کیلئے
ڈیڑھ سال سے رابطہ میں ہوں،انشاء اللہ جلد خوشخبری ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد حکومت ہے جس نے زیادہ قرض واپس کیا۔گزشتہ ادوار کی
حکومتوں نے سٹیٹ بینک کو پیسے بنانے کی مشین بنادی جس سے روپیہ کی قدر کم ہوئی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے،پسماندہ علاقہ کو ترقی دینے کیلئے ٹیکس فری زون بنانے کیلئے
شفارشات پیش کی جائیں گی۔ڈیرہ غازیخان میں انڈسٹریل سٹیٹ کی منظوری دی جا چکی ہے۔عملی کام کیلئے تاجر برادری کی طرف سے سو سے زائد درخواستیں درکار ہیں۔ائیر پورٹ آفس سے پروازوں کی بحالی کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا
انہوں نے کہا کہ آر او پلانٹس سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہی ہے چیمبر اس سلسلہ میں چیمبر متبادل تجاویز دے انہوں نے اس امرر پر افسوس کا اظہار کیا کہ مقامی صنعتی یونٹوں میں
اس علاقہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا تناسب زیرو ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ
ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس کو فعال دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کیا جائیگا۔مزید انڈسٹری آرہی ہیں۔
سیمنٹ کے مزید چار پلانٹ کے این او سی جاری کردئیے گئے۔اتحاد اور اتفاق سے ڈی جی خان چیمبر آف کامرس کو جنوبی پنجاب کا بہترین ادارہ بنایا جا سکتا ہے۔صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازی خان خواجہ جلال الدین رومی نے کہا
ڈی جی خان میں چالیس سال قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بنیاد رکھی گئی۔وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار نے چیمبر کیلئے قطعہ اراضی کا اعلان کردیا ہے،
بہت جلد اراضی خریدنے کا سلسلہ شروع کرکے عمارت بھی تعمیر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایکسپو سنٹر کے قیام اور ضروری فنڈز فراہم کیا جائے۔
ائیر پورٹ سے پروازیں بند کرنے کے بعد آفس بند کرنے کی بات کی جارہی ہے جو یہاں کے شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔
ملکی اور بین الاقوامی پروازیں بحال کرائی جائیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ائیر لائنز نے ڈی جی خان سے پروازیں شروع کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہیں۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے بھی وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے یقین دہانی کرائی ہے منصوبہ پر جلد پیشرفت کی ضرورت ہے۔
پڑھے لکھے افراد کو چھوٹی انڈسٹریز اور کاروبار کیلئے آسان اقساط پر قرض دئیے جائیں انہوں نے کہا کہ زرعی معیشت جب تک ترقی نہیں کرے گی قومی معیشت ترقی نہیں کر سکتی کپاس کا ستیہ ناس ہو چکاہے اور اس کی جگہ گنے نے لے لی
جبکہ ہم اربوں روپے کی کپاس درآمد کررہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کپاس کی امدادی قیمت کا جلد اعلان کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کو ترغیب مل سکے
انہوں نے کہ سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کو پروان چڑھانے سے بیرورز گاری کے خاتمہ میں مدد مل سکتی ہے انہوں نے بتایا کہ
وزیر اعظم پاکستان کو ڈی جی خان کے دورہ کی دعوت دی ہوئی ہے جبکہ اس وقت دس خواتین بھی چیمبر کی ممبر ہیں اس موقع پر چیمبر آف کامرس کی طرف سے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،
مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کو یادگاری شیلڈ دی گئیں تقریب میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازی خان کے
نائب صدر شیخ زاہد نظام قریشی، سابق صدور خواجہ محمدیونس،ذوالفقار علی خان نصوحہ،بیرسٹر عباس علی نصوحہ کے علاوہ طارق اسمعیل قریشی،
آصف رزاق،شیخ محمد طاہر معراج،حافظ سیف اللہ پتافی،حاجی شیخ محمد علی،جاوید اسحاق مستوئی، فردوس حمید خان،
حاجی محمد زبیر نظامی،کاشف صدیق،خلیل احمد علیانی،میاں محمد ایوب،مرزا محمد اقبال، عمار امجد کھنڈوا،
مرزا ظفر اقبال،انور جان لغاری،چوہدری خالد ریاض،محمد علی دستی،عبداللہ درانی اور جنرل سیکرٹری ملک محمد مجاہد سمیت دیگر عہدیدار اور ارکین نے شرکت کی۔
ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ شاہصدر دین پولیس نے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کے کلاشنکوف برآمد کر لی
مجرم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہصدر دین کے
تفتیشی آفیسرجاوید اقبال ASI نے دوران کاروائی مجرم اشتہاری محمد ارشاد ولد محمد بخش قوم جروار سکنہ شاہصدر دین کو اسلحہ کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین منیر احمد کا کہنا تھا کہ گرفتار ہ
ونے والے مجرم اشتہاری کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون