اکتوبر 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور ارد گرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔

ڈیرہ غازی خان : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں گرانفروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی مانیٹر کرنے کےلئے موبائل ایپ متعارف کرادی گئی۔کارروائی کے موقع پر معلومات آن لائن اندراج کرانی ہوگی۔ضلع میں 24 روز کے دوران 27 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے سات مقدمات درج کرکے تین لاکھ 42 ہزار 200 روپے جرمانہ عائد کیا ۔مارکیٹس کے 2160 چھاپے مارے گئے اور 284 مقامات پر خلاف ورزی نوٹ کی گئی۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرکے رپورٹ پیش کریں۔ناقص کارکردگی کے حامل چھ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں گے اور کارکردگی بہتر نہ ہونے پر مجسٹریٹس کے اختیارات واپس لئے جائیں گے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم سے 24 اکتوبر تک تحصیل ڈیرہ غازی خان میں 13 مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کے 910 چھاپے مارکر چار مقدمات درج کرکے ایک لاکھ 61 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح تحصیل کوٹ چھٹہ میں چھ مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کے 455 چھاپے مارے،دو مقدمات درج کرکے ایک لاکھ سات ہزار دو سو روپے جرمانہ کیا ۔تحصیل تونسہ شریف میں آٹھ مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کے 795 چھاپے مارے،ایک مقدمہ درج کرکے 73 ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا


ڈیرہ غازی خان :حکومت پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی اور فوگ کے پیش نظر ضلع ڈیرہ غازی خان سمیت صوبہ بھر میں فصلوں کی باقیات،میونسپل سالڈ ویسٹ،ٹائرز،پلاسٹک،پولی تھین بیگز،ربڑ،چمڑا وغیرہ کے جلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مراسلہ کے مطابق یہ پابندی 31 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔


ڈیرہ غازی خان : ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام کشمیر کے موضوع پر اصلاحی سٹیج ڈرامہ”کشمیر بنے گا پاکستان،25 اکتوبر کو 7 بجے شام آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان میں پیش کیا جائیگا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل و ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن اظفر ضیاءنے کہا ہے کہ وزارت انفارمیشن و کلچر کی ہدایت پر جذبہ حب الوطنی سے سرشار فیملی کھیل پیش کیا جارہا ہے جس کا داخلہ بزریعہ کارڈ ہوگا۔ فری کارڈ کے حصول کیلئے آرٹس کونسل سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔


ڈیرہ غازی خان : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تقاریب کا انعقاد کیا گیا مرکزی ریلی بمبے ہوٹل چوک ڈیرہ غازی خان سے نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کی اس موقع پر کمانڈنٹ پی ایم پی سید موسیٰ رضا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمداسد چانڈیہ سمیت دیگر افسران اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔

شرکاءنے قومی اور کشمیری پرچم کے ساتھ بھارتی جارحیت کی مذمت کے لیے سیاہ جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیریوں کو ان کی خواہش کے مطابق آزادی ملے گی انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور جارحیت کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلایا جائے


ڈیرہ غازی خان : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی قبائلی فورس کو 9 جدید گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید اور کمانڈنٹ بی ایم پی سید موسی رضا نے بلوچ لیوی لائنز میں گاڑیوں کی چابیاں متعلقہ افسران کے حوالے کیں۔ گاڑیوں کا شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے بتایا کہ کہ گاڑیوں کی فراہمی سے تحصیل کوہ سلیمان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور اس سے قبائلی فورس کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہوگا ۔

کمانڈنٹ بی ایم پی سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ سات گاڑیاں بارڈر ملٹری پولیس اور دو گاڑیاں بلوچ لیوی فورس کے حوالے کی گئی ہیں بارڈر ملٹری پولیس کے لئے چھ گاڑیاں تھانوں اور ایک کمانڈنٹ کے لئے ہوگی۔ بلوچ لیوی کے لیے مختص دو گاڑیاں کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گی۔اس موقع پر رسالدار وقار عزیز قیصرانی اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائی اور سائلین کی تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کا موقع پر حل تلاش کرنا ہے۔اس سے ون ونڈو آپریشن کے تحت سائلین کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ضلع کے تمام دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ درخواستوں پر پیشرفت کے بارے میں سائلین کو باقاعدہ مطلع کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے سائلین کو پاس بٹھا کر تفصیلی مسائل سنے انہوں نے جائیداد پر قبضہ،رقبہ کی حدبراری،بہبود فنڈ،سیلابی پانی سے جاری کٹاو روکنے،ڈومیسائل پر پتہ کی درستگی،مہمان پرندوں اور غیر قانونی شکار اور دیگر شکایات پر تمام فریقین کی سماعت اور مسئلہ کے حل کےلئے متعلقہ افسران سے ایک ہفتہ کے اندر تحریری رپورٹ طلب کرلی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود سائلین سے رابطہ کرکے موقع پر جائیں گے اور کارروائی رپورٹ پیش کریں گے۔ڈپٹی کمشنر کوٹ چھٹہ اور تونسہ کی تحصیلوں کے مسائل ویڈیو لنک کے ذریعے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے رونگھن اور ضلع کے دور دراز علاقوں میں لائیو سٹاک کے کیمپ لگانے اور شیڈول کی باقاعدہ تشہیر کے احکامات جاری کیے۔قبائلی علاقوں میں واٹر سپلائی اور نلکوں کی تنصیب کےلئے محکمہ پبلک ہیلتھ کو سروے کرکے سفارشات بھجوانے کی ہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازی خان :  ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈویژن کے 75مختلف مقامات پر روڈ سیفٹی ، ٹریفک قوانین ، سکیورٹی ، دھند سے بچاﺅ اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دیئے انچارج یونٹ عامر محمود اور نائب انچارج ذیشان احمد نے کہاکہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ باندھ ضرور باندھیں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔

انہوں نے کہاکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اس دوران موبائل ایجوکیشن یونٹ نے لوگوں میں سینکڑوں کی تعداد میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔


ڈیرہ غازی خان :  ضلع ڈیرہ غازی خان میں مزید 58 معذور افراد کو رعایتی سفری کارڈ تقسیم کردئیے گئے مجموعی طور پر 507 معذور افراد کو رعایتی سفری کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔ کارڈ ہولڈرز کو نان اے سی پبلک ٹرانسپورٹ پر کرایہ میں 50 فیصد رعایت دلائی جائے گی۔کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے معذور افراد میں کارڈ تقسیم کیے۔کمانڈنٹ بی ایم پی سید موسی رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرذکاءالدین نے بھی کارڈ تقسیم کئے۔

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کارڈ ہولڈرز کو کرایہ میں 50 فیصد رعایت دلائیں ۔تعاون نہ کرنے پر ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

About The Author