نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرفراز کی کمی محسوس ہوگی، وہ اچھے کھلاڑی ہیں، بابراعظم

عثمان قادر کے ٹیم میں شامل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عثمان قادر ڈومیسٹک میں کھیل رہے ہیں اور پرفارم بھی کرتے ہیں

لاہور:  قومی ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ میں تو چاہتا تھا کہ  ٹیم میں سینیئر پلیئرز بھی ہوں لیکن ٹیم  سیلیکٹ  کرنا  سیلیکشن  کمیٹی  کا  کام  ہے۔

لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں  انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی کپتانی کرچکا ہوں ۔ ڈومیسٹک میں بھی قیادت کا تجربہ رکھتا ہوں۔

بابر اعظم نے کہا میرا ابھی فوکس آسٹریلیا سیریز پر ہے کہ اچھا پرفارم کریں ، ذہن  میں ڈبل پریشر تو ہے کہ ڈبل زمہ داری آگئی  ہے،کھیل میں اونچ نیچ تو آتی رہتی ہےجیسے کھیلتا آرہا ہوں ویسے ہی وہاں کھیلوں  گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا مائنڈ ہے کہ خود بھی پرفارم کروں اور ٹیم سے بھی کرواؤں۔ فخر زمان اور شاداب کو ادراک ہے، وہ فارم میں واپس آرہے ہیں،سرفراز کی کمی محسوس ہوگی، وہ اچھے کھلاڑی ہیں۔

بابر اعظم نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ٹیم میں اوپنر میں ہی ہوں گا بیک اپ کے طور پر امام کو ساتھ لیکر جارہے ہیں۔ بارہ سالہ کرکٹ کیریئر میں بہت کچھ دیکھا لیکن ہمت کبھی نہیں ہاری۔

عثمان قادر کے ٹیم میں شامل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عثمان قادر ڈومیسٹک میں کھیل رہے ہیں اور پرفارم بھی کرتے ہیں،عثمان قادر وہاں کے ماحول میں کھیلے ہوئے ہیں اس بات کا انہیں ایج ملا ہوگا۔دوستی میری ہوگی لیکن کرکٹ سے باہر یہ پاکستان ٹیم ہے کلب کرکٹ تو ہے نہیں جو میں اپنی مرضی سے ٹیم میں ان کروا لوں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جیت کیلئے کوشش کرینگے، سینیئر اور جونئیر کھلاڑی  ٹیم میں ہیں،میرا سلیکشن میں مشورہ لازمی تھا، حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا تھا۔

About The Author