دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گمشدہ بچوں کی تلاش میں مددگار چپل تیار

جوتے بنانے والی چینی کمپنی نے گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوانے کے لیے یہ منفرد قدم اٹھایا ہے

گمشدہ بچوں کی تلاش میں مددگار چپل تیار

چین کے مشرقی شہر ننگبو میں ایسی چپلیں تیار کی جانے لگی ہیں جو گمشدہ بچوں کی تلاش میں مددگار ثابت ہوں گی۔

چپلوں کے لیبلز پر گمشدہ بچوں کی تصاویر اور تفصیلات چسپاں کی جاتی ہیں تاکہ یہ معلومات کس بھی طرح ان بچوں کے والدین تک پہنچ سکیں اور وہ اپنے بچوں سے مل سکیں۔

May be an image of 1 person and footwear
چین کے خبر رساں ادارے چائنہ گلوبل نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کی جانب سے یہ خبر منظر عام پر لائی گئی کہ جوتے بنانے والی چینی کمپنی نے گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوانے کے لیے یہ منفرد قدم اٹھایا ہے۔


خبر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین چینی کمپنی کے فلاحِ عامہ کے اس اقدام کو بہت سراہ رہے ہیں۔

About The Author