دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان کل سے ون ڈے سیریز کا آغاز

گرین شرٹس جنوبی افریقہ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پر جوش ہیں۔۔

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان کل سے ون ڈے سیریز کا آغاز سنچورین میں ہورہا ہے۔۔

گرین شرٹس جنوبی افریقہ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پر جوش ہیں۔۔

قومی کرکٹ ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشنز کرتے ہوئے بیٹنگ

بولنگ اور فیلڈنگ میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے بھرپور مشقیں کیں

اس دوران میزبان ملک کی پیس اور باؤنس والی پچز سے ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش بھی کی گئی

ٹاپ آرڈر باؤنسرز اور ماربل سلیب پر پڑ کر تیزی سے نکلنے والے گیندوں کا سامنا بھی کروایا گیا

پاور ہٹنگ کی خصوصی پریکٹس کا سلسلہ جاری رہا۔

پلیئنگ الیون پر غور کیلیے ٹیم مینجمنٹ نے بھی سر جوڑ لیے

محمد رضوان کو بطور اسپیشلسٹ بیٹسمین کھلاتے ہوئے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا

مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے والے وکٹ کیپر

سرفراز احمد کوشامل کرنے کی تجویز پر عمل مشکل ہے۔

اوپنرز فخر زمان اور امام الحق، مڈل آرڈر میں بابر اعظم، حیدر علی

محمد رضوان کے ساتھ آصف علی،دانش عزیز میں سے کسی کو موقع ملنے کا امکان ہے

آل راؤنڈرز میں شاداب خان اور فہیم اشرف، جبکہ فاسٹ باؤلنگ میں

شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

About The Author