دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہباز شریف کا منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے، ٹرائل جاری ہے،

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

شہباز شریف نے اپنی درخواست میں نیب کو فریق بنایا ہے۔

لیگی رہنما نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے، ٹرائل جاری ہے،

کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے، نیب نے ان سے کوئی ریکوری

نہیں کرنی، ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر

رہائی کا حکم دیا جائے۔

About The Author