نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشا داحمد نے کہا ہے کہ کارپوریشن کی دکانوں اور دیگر شعبوں کے نادہندگان کے خلاف موثر کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں.

غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاون کیا جائے گا. ایک ماہ کے دوران کرایہ کی مد میں دو کروڑ 77لاکھ روپے کے واجبات وصول کیے گئے. بل بورڈز اوردیگر اشتہاری مواد کیلئے جلد ٹینڈر جاری کر کے ٹھیکہ آوٹ سورس کیا جائے گا.

میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے متعلقہ شعبوں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں گزشتہ روز منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. کمشنر نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان شہر میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی شروع کر دی گئی ہے

اور چار اہم شاہراہوں پر 1999سے نصب سٹریٹ لائٹس مرمت کرائی جا رہی ہیں ضرورت پڑنے پر نئی سٹریٹ لائٹس کیلئے بھی ٹینڈر جاری کیے جائیں گے.

کمشنر نے کہاکہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے نئے چیف آفیسر کی تعیناتی سے عوامی مسائل کے حل ہونے کی امید ہے. اعلی معیار کی جدید مشینری اور افرادی قوت بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں.

صنعتی ادارے اور مخیر حضرات کی طرف سے عطیہ کی گئی مشینری کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیاجارہاہے. کمشنر نے کہاکہ شفاف طریقے سے کشمیر پارک کی کنٹین کا ٹھیکہ الاٹ کیاگیا. جناح فیملی پارک کی کنٹین کیلئے جلد ٹینڈر جاری ہو گا.

ڈیرہ غازیخان شہر میں ٹریفک امور کی بہتری او ررکشہ سٹینڈ کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں چاروں بازاروں میں ٹریفک ریگولیٹ کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے. اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.


ڈیرہ غازی خان

محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل میں فلم سازی اور دستکاری کے ڈویژنل مقابلے کرائے گئے.

ججز ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد جنید جتوئی او ربلال اعوان کے فیصلہ کے مطابق شارٹ فلم میکنگ کے مقابلہ میں جنید حبیب نے پہلی، ارشد بلال نے دوسری اور نیہا مشتاق نے
2
تیسری پوزیشن حاصل کی. کرافٹ کے مقابلہ میں ججز اسمافہیم اور سلیم اللہ کے فیصلہ کے مطابق ثمرہ فاطمہ اول، حسن جہانگیر دوم اور کنزا ایمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی.

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ڈویژنل سطح پر پوزیشن ہولڈرز میں بالترتیب پندرہ ہزار،

دس ہزار اور پانچ ہزار روپے کے نقد انعامات اور اسناد دینے کے ساتھ صوبائی سطح کے مقابلوں میں شرکت کا موقع ملے گا.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے خطہ کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے مواقع فراہم کرتے رہیں گے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخا ن کیپٹن (ر) محمد علی اعجازکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کورونا ایس او پیز، پرائس کنٹرول ایکٹ اور ا نسداد تجاوزات مہم کے تحت کارروائی کر رہے ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے شہر میں صفائی چیک کرنے کے ساتھ تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کے داخلی دروازے سے تجاوزات ختم کراتے ہوئے گرین بیلٹ او رلینڈ سکیپ میں تبدیل کرا دیا.

ہاشم چوک سے عارضی و پختہ تجاوزات مسمار کردی گئیں. پوسٹ گریجویٹ کالج تونسہ کے نزدیک نیو کالج روڈ پر گرین بیلٹس تیار کر کے پودے اور پھول لگا نے کا سلسلہ شروع کر دیاگیا.

علاوہ ازیں انہوں نے شہر میں عمارتی مٹیریل روڈز اور مصروف مقامات پر رکھنے کی پابندی عائدکرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے سمیت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرگیارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا.

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے انجمن تاجران کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مقررہ اوقات میں کاروباری مراکز بند کرنے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے

تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیا. گزشتہ روز انہوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سات ریسٹورینٹ سربمہر کر دیئے.


ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری آر ٹی اے ڈیرہ غازیخان ثناء اللہ ریاض نے ڈی کلاس سٹینڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نیو میختر سٹینڈکے مالکان کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا.

انہو ں نے ڈائیوو بس ٹرمینل سمیت دیگر بس اڈوں کا معائنہ کرتے ہوئے سماجی فاصلوں، ماسک، ہینڈ سینیٹائزر او ردیگر ایس او پیز کا

جائزہ لیا. سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹرز کو تنبیہہ کی کہ وہ بس اڈوں پر سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں.

حکومتی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے مسافروں کو کورونا وائرس سے بچایا جا سکتاہے. بس سٹینڈ ز پر عوام کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں.


ڈیرہ غازی خان

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں ایس ایچ او اقبال خان لغاری نے کارروائی کرتے ہوئے

بین الصوبائی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور بلوچستان سے پنجاب آنے والے ایرانی ڈیزل سے بھرے 9ٹرکوں کے ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا

اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے.ایس ایچ او نے کہاکہ سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی.


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ شہداء پولیس کے ماتھے کا جھومر اور قوم کا اثاثہ ہیں. پولیس کانسٹیبل جلیل حیدر جتوئی نے سینے پر گولیاں کھا کر جام شہادت نوش کیا.ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا.

انہوں نے یہ بات پولیس لائن ڈیرہ غازیخان میں ان کے ایصال ثواب کیلئے کی گئی قرآن خوانی اور دعائے مغفرت میں شرکت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی.

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز،

ڈی پی او عمر سعید، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک اوردیگر موجود تھے. قبل ازیں شہید کے

ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ای خدمت سنٹر کے لیے مطلوبہ فنڈز کی منظوری دے دی ہے اب شہریوں کو ڈومیسائل،ڈرائیونگ لائسنس، نادرا، بینک آف پنجاب سمیت مختلف سرکاری محکموں کی 50 سے زائد سروسز ایک ہی چھت کے نیچے فراہم ہوں گی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے آر پی او محمد فیصل رانا اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے

ہمراہ سہولت مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے جلد فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں.کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ای خدمت سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کا موقع پر اجلاس طلب کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار کو تمام معاملات دیکھنے

اور رپورٹ پیش کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کا یہ

احسن اقدام ہے منصوبہ کو فنکشنل کرنے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت میں شہریوں کی آسانی کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی.


ڈیرہ غازی خان

:ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ سول کلب ڈیرہ غازیخان میں سپورٹس، سماجی سرگرمیوں اور تفریح کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.

عمارت، جوگنگ ٹریکس، لانز کی بحالی کے بعد رکنیت سازی شروع کر دی گئی ہے. انہو ں نے یہ بات ڈی جی خان آفیسرز کلب کے معائنہ کے دوران کہی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ آفیسرز کلب میں فیمیلیز کیلئے بھی لیڈیز کلب کو بحال کرایاجارہاہے. کلب میں ٹینس اوردیگر کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے بلاامتیاز کارروائی کر رہے ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے معائنہ کے دوران تین دکانوں اور چار غیر قانونی آئل ایجنیسوں کو سربمہر کر دیا دکاندارو ں کو نو ہزار روپے
2
جرمانہ بھی عائد کیا. انہو ں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول دیسی والا کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کا جائز ہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے اقدامات اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا.


ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری آر ٹی اے ڈیرہ غازیخان ثناء اللہ ریاض نے ضلع کی مختلف شاہراہوں پر ٹرانسپورٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کورو نا ایس او پیز کا جائزہ لیا.

ٹرانسپورٹرز اور مسافروں سے ملاقات کے دوران کورونا ایس او پیز سے متعلق آگاہی دی. انہوں نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایاجائے.

کور ونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات کرنا ہوں گے. خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی.


ڈیرہ غازی خان

تونسہ شریف میں عمارتی مٹیریل روڈ پر رکھنے والے شہری صادق حسین اور عمارتی مٹیریل لانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو ترپال کے بغیر شہر میں داخل کرنے والے ممتاز کو ایک، ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سیال نے معائنہ کے دوران کارروائی کی. انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں، اراضی ریکارڈ سنٹر اورگلی محلوں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز، سہولیات اور صفائی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر نے گرلز ہائر سکینڈری سکول تونسہ کے معائنہ کے دوران طالبات سے نصابی اور معلومات کے سوالات کیے انہوں نے وارڈ نمبر چار، پانچ،

خواجہ ٹاون سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے میونسپل سروسز کا جائزہ لیا.

اراضی ریکارڈ سنٹر کے معائنہ کے دوران سائلین سے مسائل دریافت کیے سہولیات اور کورونا ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سیال نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری،

عوامی مسائل کے حل کیلئے دستیاب وسائل کا بہتر استعمال کیاجائے گا.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی شہرمیں کورونا ایس او پیز کے تحت مقررہ اوقات میں مارکیٹیں بند کرائی جا رہی ہیں انہوں
3
نے شہریوں او رکاروباری حضرات سے درخواست کی وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں.


ڈیرہ غازی خان

ڈاکٹرنیئر عالم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازیخان کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے

وہ اس سے قبل خوشاب اور مظفرگڑھ میں بطو رڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں. انہوں نے کہا کہ

ضلع میں ایمرجنسی سروسز کی بہتری اور متاثرین کو بروقت ریلیف دینے کیلئے وسائل کا بہتر استعمال کیاجائے گا.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقے چک روہڑی میں 00000 555 مالیت کا 4215سرکاری رقبہ واگزار کرالیاگیاہے

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فصلوں پر ہل چلا دیئے. انہوں نے کہاکہ

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر تحصیل بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.


ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاذب سعید نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا.

انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30اعجاز حسین، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز اورمیڈیکل آفیسر بھی

ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بیرکس کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے مسائل دریافت کیے.


پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف ان ایکشن۔۔۔
حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 ملک کولیکشن سنٹر سیل، 1500 لٹر غیرمعیاری دودھ برآمد، ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ یونٹس کو 2 لاکھ 95 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد، 384 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری،121 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات، 600 ساشے گٹکا تلف۔۔۔

ڈی جی خان 15 مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 461 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران

پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 2 ملک کولیکشن سنٹر سیل جبکہ 384 فوڈ بزنس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے قاضی آباد میں فتح پور میں عطاء ملک کولیکشن سنٹر کو وئے پاؤڈر سے ملاوٹی دودھ تیار کرنے پر سربمہر کیا گیا۔

دودھ میں ملک کریم اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں ٹھوس پن اور غذائیت کی کمی پائی گئی۔

کارروائی کے دوران 800 لٹر ملاوٹی دودھ برآمد کرلیا گیا۔ اسی طرح بہاولپور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی میں غلام جعفر ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی کی گئی۔ ملک کولیکشن سنٹر میں وئے پاؤڈر اور کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا۔

ملاوٹی دودھ میں مردہ مکھیاں بھی پائی گئیں۔ فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ملک کولیکشن سنٹر کو سیل کردیاگیا۔ 700 لٹر ملاوٹی دودھ اور 10 کلو وئے پاؤڈر برآمد کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ بہاولنگر میں اکبر کھویا یونٹ کو کھوئے کی تیاری میں غیر معیاری دودھ کا استعمال کرنے پر 20 ہزار، مظفرگڑھ میں الفتح سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ کو مٹھائی میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 12 ہزار اور بہاولپور میں احمد دارالکباب کو فریزر میں گنداپانی کھڑا ہونے

پر 15 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 1500 لٹر مضر صحت دودھ برآمد جبکہ 121 لٹر بیوریجز، 600 ساشے گٹکا، 200 لٹر ملاوٹی دودھ اور 15 کلو

ملاوٹی مصالحہ جات تلف کردیے گئے۔


: ڈیرہ غازیخان

تھانہ چوٹی پولیس کی بھر پور کاروائی متعدد ملزمان سے ناجائز اسلحہ و گولیاں برآمد ملزمان گرفتار۔

موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ضلع بھر میں کریک ڈاون جاری۔

ایس ایچ او تھانہ چوٹی کرم الہی معہ ٹیم نے جراٸم پیشہ عناصر کے مذموم عزاٸم کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان گرفتار کر کے ان کے

قبضہ سے 4 عدد پسٹل، 01 عدد رپیٹر، 01 عدد رائفل اور 01 عدد ماوذر برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دئے۔

ایس ایچ او تھانہ چوٹی کرم الہی نے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر مشکوک افراد کی

نگرانی اور جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔


: ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی ایس پی لیگل مسعود جاوید نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا۔

پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس کے دستوں نے ڈی ایس پی کو سلامی دی

ڈی ایس پی نے ٹرن آؤٹ اچھا ہونے پر جوانوں کو شاباش دی

اس کے علاوہ انہوں نے ڈیوٹی کے حوالے سے بریف کیا کہ اپنی ڈیوٹی محنت، ایمانداری اور نیک نیتی ۔سے سرانجام دیں

About The Author