نئی دہلی: بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونجھ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 9 افراد کے علاوہ بھارتی فوج کے ساوتھرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ بھی سوار تھے۔
یاد رہے رواں سال فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ہیلی کپٹرز کے علاوہ فضائیہ کے مجموعی طور پر 10 جنگی طیارے تباہ ہوچکے ہیں جن میں سے دو کو پاکستانی فضائیہ نے مار گرایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں مالیت کے طیاروں میں سے چار فنی خرابیوں کے باعث، دو آپس میں ہی ٹکرانے سے تباہ ہوئے جبکہ دو پاکستانی فضائیہ نے مار گرائے تھے۔
یکم فروری 2019 کو بھارتی طیارہ میراج فنی خرابی کے باعث زمین بوس ہوگیا جب کے کچھ روز بعد 12 فروری کو بھارت کا مگ 27 تکنیکی خرابی سے گر کر تباہ ہوا۔ 19 فروری کو دو بے ہاک طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔
پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر 27 فروری کو بھارت کے جنگی طیارے مگ 21 اور ایس کیو 30 کو مار گرایا تھا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ