راجن پور
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے فن کے اظہار کیلئے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیرا ہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ 2021 کے تحت
آج شاعری ،افسانہ نویسی اور آرٹ کونسل کے مقابلہ جات منعقد کرائے گئے ۔ جس میں ضلع کے 15 سے 35 سال کے عمر کے لڑکے اور لڑکیوں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرڈاکٹر شکیل پتافی،
نعیم اکبر جسکانی اور اعجاز حسین نے ججز کے فرائض انجام دئیے۔مقابلہ کے شرکاءنے فن کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے اور حوصلہ افزائی پر وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹ کونسل نعیم اللہ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے احسن اقدام کیا ہے۔
راجن پور
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور زبیر اعجاز نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صبا زہراکے ہمراہ لگائے اسٹالز کا معائنہ کیا
اور کہا ایسے پروگرام لوگوں کی تفریح کے لئے منعقد ہونے چاہئیں تاکہ لوگوں کو اپنی ثقافت یاد رہے۔
مزید انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے حکومت کی جانب سے منانے کے لئے اچھا اقدام کیا ہے ۔راجن پور کی عوام اس سے پروگام سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔
روجھان
ڈاکٹر علی رضا احسن بطور میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ ہسپتال
روجھان تعینات نوٹیفیکشن جاری ۔رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی
کوششوں اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی کاوشوں
کی بدولت ڈاکٹر علی رضا احسن کو بطور میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ
ہسپتال روجھان میں تعینات کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکشن جاری کر دی گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر علی رضا احسن روجھان کے قابل ترین محنتی مایہ ناز
اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہیں جو اپنے ہی شہر میں تعینات ہوئے ہیں
روجھان
انڈس ہائی وے روجھان کے نواحی علاقہ ڈنڈا کوٹ کے قریب موٹر
سائیکل ان بیلنس ہونے سے سوار شدید زخمی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر
پہنچ کر زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی زخمی کی حالت بہتر ہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون