نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر وزارت اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی زیر نگرانی ڈی جی خان آرٹس کونسل میں 2 مارچ کو

بطور بلوچ کلچر ڈے منایا گیا اس موقع پر مہمانان خصوصی کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،

آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن محمد علی اعجاز،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک،اے ڈی سی جی حسنین خالد سنپال اور دیگر کو روائتی بلوچی ”پگ”پہناکر دستار بندی کی گئی۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے بلوچ ثقافت اجاگر کرنے اور بلوچی بہن بھائیوں کے ساتھ ہم آہنگی کا جذبہ اجاگر کرنے کیلئے سرکاری سطح صوبہ بھر

میں تقریبات کا انعقاد کیا۔اس سے ملک میں جذبہ حب الوطنی بیدار ہوگا اور ملک کو مضبوط تر کرنے کی راہ ہموار ہوگی.

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر 14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منایا جائیگا اور آرٹس کونسل میں پنجابی،

سرائیکی اور بلوچ کلچر کو مشترکہ طور پر اجاگر کیا جائیگا. آر پی او محمد فیصل رانا نے اپنے خطاب میں بلوچ بھائیوں کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ حب الوطن ہیں اور شہداء کی قبریں

اس کی شاہد ہیں۔ تقریب میں شرکت کرکے بلوچ کلچر اور روایات اور مہمان نوازی سے روشناسی ملی ہیں۔ڈی جی خان آرٹس کونسل میں بلوچ کلچر ڈے کی تقریب میں غلام صدیق کی جھومر پارٹی نے رقص کا شاندار مظاہرہ کیا۔

جمعہ خان،ابراہیم،اقبال سری،رمضان سری،بلوچان،رب نواز،سلیم،خالق داد،پرویز،لیاقت،حیات بخش اور نے”نڑ سڑ”پر کمال مہارت دکھائی اور شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

شاہ نواز،سمیع اللہ نے بلوچی موسیقی کے مخصوص آلا ”جوڑی”بلوچی موسیقی پیش کی۔مقامی گلوکاروں احمد بخش،خالق شمیم اور دیگر نے بلوچی اور سرائیکی گیت پیش کئے۔صدخان اور دیگر شعراء کرام نے اپنے کلام میں

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو بلوچ ثقافت اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔بلوچ کلچر ڈے کی تقریب میں شرکاء نے سفید قمیص شلوار،ویسٹ کوٹ،

روائتی پگڑی سمیت مخصوص لباس ملبوس ہوکر بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کیا۔ڈھول اور موسیقی کی مخصوص دھن شرکاء جھوم اٹھے۔روائتی اور بلوچی رقص میں کمال مہارت دکھائی گئی۔

بلوچ فنکاروں نے ”نڑ سڑ”خوب داد وصول کی۔فنکاروں نے شرکاء نے بلوچ ثقافت اجاگر کرنے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر،ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل اور دیگر نے انتظامات کی نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ

محمد علی اعجاز نے تقریب میں دو معذور نوجوان نظر آنے پر فوری طور پر وہیل چیئرز منگواکر خود ان کے حوالے کیں.


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد نے نماز فجر کے بعد شہر کے مختلف مقامات کادورہ کیا۔کارپوریشن،

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،ڈویلپمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے بلاک 35،36،37،بلاک او،این،گھنٹہ گھر

اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سیوریج،صفائی اور میونسپل سروسز کا جائزہ لیا۔کمشنر نے پیدل چل کر گلی محلوں کا تفصیلی
2
جائزہ لیا۔

کمشنر نے کہا کہ متعلقہ محکمے عوامی مسائل کے حل اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے ذاتی دلچسپی لیں۔سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں۔ کی جائے گی


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب نے ملازمت کیلئے فٹ نہ ہونے والے معذور افراد کی بحالی کیلئے دس،دس ہزار روپے مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان کیلئے موصول درخواستوں کی جانچ پڑتال اور معاشی حالات کے جائزہ کیلئے کمیٹی کے اراکین کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز ضلعی بحالی و تربیتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیسز کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد ابرہیم نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زکواۃ اور دیگر اداروں سے مالی امداد حاصل کرنے والوں کی بھی فہرست بناکر ریکارڈ سے کراس چیک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔کمیٹی درخواستوں کا ہر پہلو سے جائزہ لے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مالی امداد کیلئے 176 درخواستیں موصول ہوئیں اور ابتدائی طور پر 134 درخواستوں کو کمیٹی کے پاس ری چیک کیلئے بھیجا جائیگا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری،ضلعی زکواۃ آفیسر حافظ مغیث،

ٹیوٹا کے نمائندہ عطاء الرحمان،سماعت سے محروم افراد کے نمائندہ سیف اللہ،جسمانی معذور وں کے نمائندہ محمد اعجاز اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب نے سبسڈی کا آٹا استعمال کرنے والے ہوٹلز مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردئیے ہیں

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کردیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نے معائنہ کرتے ہوئے سبسڈی کا آٹا برآمد ہونے پر چھ ہوٹل مالکان کو 33 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا.


ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرحسین میاں نے کہاہے کہ کمیونٹی میں

آگاہی مہم کے مثبت نتائج مرتب ہور ہے ہیں اورمختلف ایمرجنسیوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے انہوں
3
نے کہا کہ زیادہ تر حادثات لوگوں کی غفلت، لاپرواہی اور لاعلمی کے باعث رونما ہوتے ہیں

ضرورت اس امر کی ہے کہ حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے ایمرجنسیوں میں خاطر خواہ کمی لائی جائے. انہوں نے کہاکہ کوئی ایک فرد یا آرگنائزیشن معاشرے میں اکیلے تبدیلی نہیں لا سکتے

اس کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاتاکہ حادثات اور بیماریوں سے پاک محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے.

انہوں نے یہ بات ریسکیو سنٹرل سٹیشن پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایمرجنسی آفیسرز میاں عبدالرؤف، حسنین رضا، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد سرور اور اسٹیشن کوارڈینیٹرزنے شرکت کی

اجلاس میں ماہ فروری کے دوران ہونے والی ایمرجنسیوں کا جائزہ لیاگیا. گزشتہ ماہ ریسکیوکو35092کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے3686کالز ایمرجنسی بارے،3793کالزانفارمیشن کیلئے 24551کالز غیرمتعلقہ جبکہ3061غلط اور1جھوٹی کال شامل تھی۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے630ٹریفک حادثات،25آگ لگنے کے واقعات،86لڑائی جھگڑے،2519میڈیکل،2عمارات منہدم ہونے اور424دیگر متفرق واقعات پرریسپانس کیا

اور3611مریضوں کوریسکیوکیا۔ جن میں 1480افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی،2060افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا

ان ایمرجنسیوں میں ریسکیو1122کاریسپانس اوسط ٹائم6.93منٹ رہا.


ڈیرہ غازی خان

ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ نے کہاہے کہ غیر قانونی سبز نمبر پلیٹ اورریوالونگ لائٹ والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے. انہوں نے کہاکہ

مقدمات کا اندراج میرٹ پر کیاجائے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے.

انہوں نے یہ بات ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب شاہد حنیف کی ہدایت پرمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اجلا س میں ڈی ایس پی ڈی جی خان وراجن پور شاہ عالم گشکوری،

ڈی ایس پی ضلع مظفرگڑھ نمرین منیر، ڈسٹرکٹ انچارج ضلع لیہ حافظ غلام فرید اور جملہ سٹاف ریجنل آفس نے شرکت کی.ایس ایس پی نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس سیف ہائی ویز کے سلوگن پر عمل پیرا ھہے

اانہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کے 61شہداء کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا. ایس ایس پی نے کہاکہ

فرائض میں کوتاہی برتنے والے افسران کو سزا دی جائے گی جب کہ اچھی کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام اور
4
سرٹیفیکٹس دیے جائیں گے ایس ایس پی نے چاروں اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں انہوں نے کہاکہ

تمام افسران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں پوسٹ کے بیٹ ایریا میں حادثات کی شرح میں کمی لانے کیلئے سائن بورڈ زآویزاں کیے جائیں کرونا وائرس سے متاثرہ ملزمان کے ٹیسٹ کروائے جائیں.

انہوں نے کہاکہ گمشدہ بچوں کی حوالگی باعث ثواب ہے ایسے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ایمرجنسی ہیلپ میں بھرپور مدد کو یقینی بنایا جائے اور ایس او پیز کے مطابق ڈیوٹی انجام دی جائے
ایس پی پٹرولنگ سید بہار احمد شاہ نے منشیات اورناجائز اسلحہ کی برآمد گی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی.

انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے.

یہ بات ترجمان پٹرولنگ پولیس عامر محمود کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.


ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازیخان میں سپیشل ایجوکیشن کالج کے

قیام کی منظوری دے دی ہے. اسی سال داخلے شروع کر کے کلاسز کا آغاز کیا جائے گا. انہوں نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ان کی تجویز پر معذور افراد کیلئے ڈیرہ غازیخان میں کالج کی منظوری دی ہے جس سے معذور طلباؤطالبات کو شہر سے باہر نہیں جانا پڑے گا.

انہوں نے مزید کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال اور غازی میڈیکل کالج کے پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی رہائش کا مسئلہ بھی حل ہونے جا رہاہے

وزیر اعلی پنجاب نے ہاسٹل کی تزئین وآرائش کیلئے ایک کروڑ 65لاکھ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دے دی ہے.


ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیۓ بھر پور اقدامات جاری۔

ڈسٹرکٹ پولیس نے پکار-15 ایمرجنسی کی ماہانہ کاکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ماہ فروری کے دوران ہیلپ لاٸن پر 20 ہزار 7 سو 42 کالز موصول ہوٸیں۔

جس میں 13 ہزار 1 سو 67 کالز جھوٹی نکلیں۔

15 سو 08 کالز پر ضلع بھر میں کیسز درج ہوۓ۔

معلومات کے حصول کے لۓ 519 کالز پر شہریوں کی رہنماٸی کی گٸی۔

اسی طرح 84 ٹریفک کے کیسز میں شہریوں کو مدد فراہم کی۔

پولیس ریسپانس اوسط وقت آٹھ( 08) منٹ رہا۔

اچھا شہری ہونے کے ناطے 15 پر جھوٹی کال کرنے سے اجتناب کریں جس سے وقت اور وسائل کے ضیاع سے بچا جاسکتا ہے اور ضرورت مند کی بروقت مدد ممکن ہوسکتی ہے ۔


ڈیرہ غازی خان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر منشیات سے پاک معاشرہ، پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی 50 عدد کپیاں اور 2 ولایتی بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک کا کرائم کے خلاف مشن تکمیل کے قریب، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔

پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ ایس ایچ او افتخار احمد ملکانی نے بسلسلہ دوران گشت چنڑ چوک کنگن روڈ موجود تھے کہ

مخبر کی اطلاع پر کہ ملک شاہد ولد فیض محمد سکنہ محلہ نظام آباد جو کہ بدنام زمانہ شراب فروش ہے محمدجمشید کیساتھ موٹر سائیکل پر آرہا تھا جس نے اپنے پاس ایک گٹو برنگ سفید رکھا ہوا تھا۔

ملزم شاہد اور جمشید کو چیک کرنے کےلئے روکا گیا تو ایک ملزم شاہد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

جبکہ ملزم جمشید سے 50 عدد کپی 2 عدد ولایتی بوتل شراب برآمد ہوئی ہے پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


ڈیرہ غازیخان۔

محمد فاروق (سپیشل پرسن) کا چوری ہونے والا موٹر سائیکل رکشہ محمد فاروق کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد فاروق (سپیشل پرسن) کا رکشہ موٹر سائیکل بلاک نمبر 18 گھر کے باہر سے چوری ہو گیا تھا

جس کا ڈی پی او عمر سعید ملک کے نوٹس لینے پر تھانہ سول لائن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا

اور آج ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر محمد فاروق (سپیشل پرسن) کو رکشہ موٹر سائیکل حوالے کیا جس پر محمد فاروق (سپیشل پرسن) نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

میں خصوصی طور پر وزیر اعلی پنجاب، ڈی پی او عمر سعید ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی بدولت مجھے رکشہ موٹر سائیکل ملا اور میں دوبارہ سے اپنا روزگار چلا سکوں گا۔


ڈیرہ غازیخان۔
بدنام زمانہ اقدام قتل و ڈکیتی میں ملوث آصف کمانڈو کا قریبی ساتھی تنویر احمد عرف تنی ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی، قتل و اقدام اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث مجرم اشتہاری تنویر احمد عرف تنی ہلاک ہو گیا

اے ایس پی تونسہ میر روحل نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مجرم اشتہاری پر دہشت گردی، قتل و اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے کئی سنگین مقدمات تھانہ ریتڑہ،

کالا صدر تونسہ، سٹی تونسہ میں درج ہیں اور مجرم اشتہاری تنویر احمد عرف تنی جو آصف کمانڈو کا قریبی ساتھی ہے

اور آج مجرم اشتہاری تنویر احمد عرف تنی کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر تونسہ و دیگر نفری GO پٹرول پمپ علاقہ تھانہ سٹی موقع پر پہنچی ہی تھی کہ پولیس کے پہنچنے پر مجرم اشتہاری تنویر احمد عرف تنی اور دیگر ملزمان نے

پولیس کو آتا دیکھ کر پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی،

فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا تو دوران سرچ آپریشن ملزم کی لاش اسلحہ سمیت کھیتوں میں پڑی ہوئی ملی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے

ہلاک ہو چکا تھا جبکہ مجرم اشتہاری کے دیگر ساتھی سجاد عرف سجی دیگر نامعلوم ملزمان کے ساتھ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا

جن کی گرفتاری کے لئے پولیس ریڈ کر رہی ہے جبکہ پولیس مزید قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔


ڈیرہ غازی خان:

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ سرکاری رقبہ واگزار کرانے کےلئے آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں 76 لاکھ روپے مالیت کا 3190 کنال سرکاری رقبہ آپریشن کرکے واگزار کرالیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے

موضع بکھرواہ عربی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔فصلوں پر ہل چلاکر قبضہ واگزار کرایا گیا۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلیٰ پنجاب سر دار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے سائلین کے مسائل سنے اور درخواستوں پر احکامات جاری کیے۔

انہوں نے ریونیو ریکارڈ دیکھ کر عوام کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے

اسسٹنٹ کمشنر سید جمیل حیدر شاہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.

ڈپٹی کمشنر نے تونسہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہر ماہ پہلے ورکنگ ڈے میں

ہیڈ کوارٹر کے ساتھ اہم قصبات اور شہروں میں عوام کے پاس خود جاکر ان کے مسائل سنے جاتے ہیں کھلی کچہری کا مقصد بھی یہی ہے کہ

عوام کو بلانے کے بجائے ان کے گھر کے دہلیز پر جاکر مسائل حل کئے جائیں۔ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں پٹواری،

قانونگو،نائب تحصیلدار، تحصیلدار اسسٹنٹ کمشنر اور اکثریت کھلی کچہری میں کمشنر بھی شریک ہوتے ہیں۔

تمام ریونیو افسران کا ریکارڈ سمیت ایک ہی چھت کے نیچے اکٹھے ہونا اور ون ونڈو آپریشن کے تحت عوامی مسائل حل کرکے ان کی داد رسی کرنا ہے۔

علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ میں بھی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے ڈیرہ غازی خان میں ریونیو مسائل حل کیے

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کوٹ چھٹہ میں کھلی کچہری لگاتے ہوئے عوام کے مسائل حل کئے.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پرکوٹ چھٹہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار دکانیں سربمہر کر دی گئیں۔

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے

مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے کارروائیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر

کورونا ایس او پیز اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے غازی یونیورسٹی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ کیا.

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے منصوبوں بارے آگاہ کیا گیاانہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے سٹی اور نیو کیمپس دونوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر

کام تیزی سے جاری ہیں۔ یونیورسٹی کے اندرونی راستوں کو پختہ سڑکوں اور ٹف ٹائل سے بہتر بنایا جا رہا ہے،

پہلے سے موجود عمارات کی مرمت اور تزئین نو کی جاچکی ہے، پارکنگ ایریا بنایا جارہا ہے،

طلباء کی سہولت کے لیئے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جارہا ہے، نیا کیفے ٹیریا بھی زیر تعمیر ہے،

یونیورسٹی گیسٹ ہاوس تیار ہو چکا ہے،شاندار گیٹ بن چکے ہیں، مختلف سبزہ زار ماڈرن لینڈاسکیپ ڈیزائن سے تیار کیئے جارہے ہیں۔

سٹی کیمپس کی باونڈری وال آغاز کے مراحل میں ہے، نئے انتظامی اور تدریسی بلاکس کی تعمیر شروع ہونے والی ہے.

یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں نئے انتظامی و تدریسی بلاکس اور ہاسٹلز کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔

وزیر مملکت نے وائس چانسلر کی صلاحیتوں اورانتظامی امو کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ

غازی یونیورسٹی بہت جلد جنوبی پنجاب کی ایک بہترین یونیورسٹی کا مقام حاصل کر لے گی

جس میں وہ تمام ڈگری پروگرامز اور سہولیات ہوں گی جو پاکستان کی باقی جامعات میں موجود ہیں اور اس علاقے کی تعلیمی پسماندگی میں کمی آئے گی۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں بلوچ ثقافت کی تقریبات جاری ہیں

وزارت اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام تونسہ میں بلوچ کلچرل ڈے کی مناسبت سے ثقافتی شو پیش کیا گیا

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،وزیر اعلی کے بھائی سردار عمر خان بزدار اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سید جمیل حیدر شاہ،ڈائریکٹر ڈی جی خان

آرٹس کونسل سلیم قیصر،ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل اور دیگر موجود تھے. محبوب حسین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے.۔

بوائز ڈگری کالج تونسہ میں بلوچ کلچرل ڈے کی تقریب میں بلوچ فنکاروں ربنواز،درویش،رحم دین،سلیم سری،مہر بخش،حاجی نوار نیکوہ سلیمان کی پہچان و
3
ثقافت ”نڑ سڑ” پر کمال مہارت پر دکھائی۔مقامی گلوکار عبدالسلام ساغر اور منور شہزاد نے بلوچی اور سرائیکی گیت پیش کیے

جھومر پارٹی اور فنکاروں نے ثقافتی رقص پیش کیا اس موقع پرمقامی شاعر سلام چاکری،

حاجی یار خان اور قمردین نے بلوچی شاعری میں وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا

فنکاروں اور شرکاء نے بلوچ ثقافت اجاگر کرنے پر وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکریہ ادا کیا.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے بلوچ کلچرل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

بلوچ کلچر ڈے منانے سے ہم آہنگی کو فروغ ملے گاوزیر اعلی پنجاب کے اقدام سے بلوچ قوم کیلئے جذبہ خیر سگالی کو فروغ مل رہا ہے۔

وزیر اعلی کے بھائی سردار عمر خان بزدار اور دیگر نے کہا کہ بلوچ قوم محب وطن ہے۔ایسی تقریبات کے انعقاد سے ملک پاکستان مضبوط ہوگا۔ قوم میں اتحاد اور ہم آہنگی پیدا ہوگی.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے تحصیل تونسہ شریف کا دورہ کیا

انہوں نے تونسہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے بروقت تکمیل کیلئے ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیا جائے۔مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر نے پل سنگھڑ،سپر،ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن،کمال پارک،سٹی پارک،تحصیل کمپلیکس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ میں ریسٹ ہاؤس کی

تعمیر شروع کردی گئی ہے۔منصوبہ پر پانچ کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔رود کوہی سنگھڑ پر لالو دائرہ شاہ پل کا تعمیراتی کام جلد شروع ہوگا

جس پر آٹھ کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے


ڈیرہ غازیخان ۔
اپنی آدھی سے زیادہ زندگی عوام الناس کی خدمت کرنے والے عبدالکریم سب انسپکٹر ملازمت مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گۓ۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر تھانہ چوٹی میں تعینات عبدالکریم سب انسپکٹر کو شاندار پروٹوکول اور شان کے ساتھ، پھولوں کے ہار پہنا کر اور نیک خواہشات کیساتھ روانہ کیا گیا۔

اس موقع پر عبدالکریم سب انسپکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے آدھی سے زیادہ زندگی محکمہ پولیس میں ملازمت کی ہے

اور آج مدت ملازمت پوری ہونے پر اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مجھے محکمہ پولیس نے بہت عزت دی۔

About The Author