نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ سے ہوں گے،الیکشن کمیشن

سینیٹ انتخابات صاف شفاف کرانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ آرٹیکل 222 کے تحت پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ الیکشن کے معاملات میں قانون سازی کرے۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن ماضی کی روایت کے مطابق خفیہ بیلٹنگ سے ہوں گے تاہم شفافیت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی رائے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کےلیے کمیٹی بنائی جائے گی۔

ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق کمیٹی 4ہفتوں میں سفارشات دے گی۔ مذکورہ کمیٹی نادرا،ایف آئی اے اور وزارت آئی ٹی سے تجاویز بھی لے گی۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن کے متعلق صدراتی ریفرنس پر اپنی رائے دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ کرپٹ پریکٹسز کو روکے۔

الیکشن کمیشن آئین کے تحت صاف وشفاف اورمنصفانہ انتخابات کرانے کا پابند ہے۔ ملک کے تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں۔

سینیٹ انتخابات صاف شفاف کرانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ آرٹیکل 222 کے تحت پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ الیکشن کے معاملات میں قانون سازی کرے۔

عدالت نے کہا کہ ووٹ کے خفیہ ہونے پر آئیڈیل انداز میں کبھی عمل نہیں کیا گیا۔ خفیہ ووٹنگ کے عمل کو انتخابی ضروریات کے مطابق ٹیمپر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سینٹ الیکشن کی گہماگہمی||ظہور دھریجہ

About The Author