کراچی : انڈر14ٹینس ٹورنامنٹ 10سے16نومبر تک کراچی جم خانہ میں ہوگا۔
ایشین ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ، نیپال، کوریا، قازقستان، ازبکستان اور پاکستان کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ایشین انڈر14ٹینس ٹورنامنٹ کےچیئرمین ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سید صلاح الدین کاکہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں بوائز اور گرلز کیٹگریز میں سنگل اور ڈبل مقابلے ہونگے۔
ٹورنامنٹ کے لیے پی ٹی ایف اورایس ٹی اے تعاون کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کمشنر کراچی افتخار شالوانی کریں گے ۔ غیرملکی کھلاڑیوں کو رہائش اور ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جائےگی۔
پی ٹی ایف کے وائس پریزیڈینٹ خالدجمیل شمسی کاکہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ، نیپال، کوریا، قازقستان، ازبکستان اور پاکستان کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
اُن کاکہنا تھا کہ پاکستان میں ٹینس کے پہلے عالمی مقابلے نہیں ہوتے تھے ،بوائز مقابلوں میں پاکستان کے اشعر میر ٹاپ سیڈ اور کاغستان کے منصور خاجی سیکنڈ سیڈ کھلاڑی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال انڈر 14 ٹورنامنٹ کے لیے لڑکیوں نے بھی حصہ لیا جواچھی بات ہے ۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی