نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

: ملتان

سینئر قانون دان چوہدری محمد ممتاز کو سناواں سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخص ملک رفیق احمد کھر کی جانب سے مبینہ سنگین دھمکیاں دینے کا معاملہ، معاملے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے

ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں صدر بار سید محمد یوسف اکبر نقوی اور جنرل سیکرٹری بار اسامہ بہادر خان سمیت چوہدری محمد ممتاز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر قانون دان چوہدری محمد ممتاز کو ملنے والی

سنگین دھمکیوں کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار کی پریس ریلیز کے مطابق 57 سالہ بھانواں مائی جو کہ تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ کی رہائشی ہے اس کے زرعی رقبہ پر قبضہ سے متعلق سول کورٹ کوٹ ادو

اور محکمہ ریونیو میں مقدمات زیر سماعت ہیں چوہدری محمد ممتاز خاتون کے وکیل ہونے کے ناطے مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں لیکن لیکن ملک محمد رفیق کھر جو کہ تحصیل کوٹ ادو کے سابق تحصیل ناظم و ایم پی اے بھی ہیں

خاتون کی وکالت کرنے پر وکیل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ملک رفیق کھر کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ

وہ مقدمات کی پیروی کے لیے کوٹ ادو نہ جائیں وگرنہ انہیں مالی و جانی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس معاملے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کے اگر بار ممبر کو بلواسطہ یا بلاواسطہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی یا نقصان پہنچایا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ملک رفیق کھر پر عائد ہوگی۔

وکیل کا کام اپنے مظلوم سائل کو عدالت سے انصاف دلوانا ہے۔ملک رفیق کھر اگر بے گناہ ہیں تو عدالت میں اپنا دفاع کرے بجائے اسکے کہ وہ وکیل کو دھمکیاں دے

اور طاقت کے بل بوتے پر مقدمات کی پیروی سے ہٹ جانے کے لیے دباؤ ڈالے۔ چوہدری محمد ممتاز نے کہا کہ

انہوں نے ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ، سب ڈویژنل بار کوٹ ادو، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، ڈی پی او مظفر گڑھ، ڈی ایس پی سناواں اور ایس ایچ او تھانہ سناواں کو بھی معاملے بارے مطلع کردیا ہے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

اس سزا سے ملزم کو سدھرنے کا نادر موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ جیل میں پیشہ ورانہ ملزمان کے ساتھ رہنے کی بجائے اپنی زندگی کو

معمول پر لائے اور آئندہ ایسے جرم سے باز رہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ممتاز آباد کے مطابق غلام شبیر کے خلاف رواں سال مقدمہ نمبر 41 درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ

ملزم کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی جس کے قبضے سے تھوڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی۔

تاہم ملزم کے اعتراف جرم پر اسے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دے دیا گیا ہے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم

کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں خاتون حمنا بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس نے اپنی مرضی سے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی چونکہ والدین اسکی شادی کسی عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے

اب شادی کرنے پر قریبی رشتے دار جان دشمن بن گئے ہیں اور طلاق نہ لینے پر شدید نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

جو کہ بلکل غیر قانونی اقدام ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مذکورہ افراد کے ایماءپر ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون ملزمہ کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 25 فروری تک

ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزمہ شائستہ نورین نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف پولیس تھانہ کینٹ ملتان نے دو برس قبل مقدمہ نمبر 1068 درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ

ملزمہ نے بطور امانت رکھوائی ہوئی نقدی رقم اور قیمتی سامان میں خیانت کی اور واپس کرنے سے انکاری ہے

جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ

ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے آج 24 فروری تک

ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم فرحان حفیظ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف تھانہ کینٹ نے گزشتہ سال مقدمہ نمبر 123 درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ مدعی نے

کاروباری تعلقات کی بنیاد پر ملزم کو لاکھوں روپے کا سامان دیا اور بدلے میں چیک بھی وصول کیا

جب مدعی نے چیک بنک میں جمع کرایا تو وہ ڈس آنر کردیا گیا تھا جس پر پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے

جبکہ وہ بے قصور ہے اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے تین سال پرانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں ملزم عبدالوحید نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

ان کے خلاف پولیس تھانہ بستی ملوک نے بجلی چوری کرنے کا سال 2018 میں مقدمہ نمبر 787 درج کیا جبکہ وہ بے قصور ہے

لیکن پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے اس لیے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے معمولی رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 3 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں ملزم فرحان حیدر نے ضمانت کی درخواست قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

اس کے خلاف پولیس تھانہ نیو ملتان نے گزشتہ سال مقدمہ نمبر 293 درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ

ملزم نے معمولی تنازعہ کی بنیاد پر شہری ریاست وغیرہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا تاہم ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے ضمانت دائر کی اور کہا کہ

وہ بے قصور ہے مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔


: ملتان

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور چئیرمین شعیب اکمل ہاشمی کی زیرصدارت گزشتہ روز اور سیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان، سپرنٹنڈنٹ پولیس احمد شاہ نواز،ممبر کمیٹی رانا شہریار،

فوکل پرسن محمد زبیر اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں اور اثاثوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،

اوور سیز پاکستانیوں کی زمین اور جائیداد پر قابض عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،حکومت نے پہلے ہی قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کررکھی ہے،

بیرون ملک پاکستانیوں کے جائیداد کے حوالے سے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پیروی انتظامیہ کرے گی،

مقدمات کی پیروی کرکے عدالتوں سے حکم امتناعی خارج کرائے جائیں گے،شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ کمیٹی کی کارکردگی

اطمینان بخش ہے،کمیٹی کو ارسال کئے گئے370 کیسز میں سے300 کیسسز نمٹا دیئے گئے ہیں،62کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،6 کیسز اوور

سیز پاکستانیز کمیشن کو واپس بھیج دیئے گئے ہیں جب کہ زیر التوائ 11 کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے

About The Author