پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک، متفقہ امیدوار نامزد کرنے کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری نے رابطے شروع کر دیئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن کے فوری بعد پی ڈی ایم فارمولے کے تحت چیئرمن سینیٹ کا مطالبہ کرے گی۔ پی ڈی ایم فارمولے میں طے پایا تھا کہ جس جماعت کی جہاں اکثریت ہوگی، دیگر جماعتیں اس کی حمایت کریں گی۔
پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایوان بالا کی دوسری بڑی جماعت بننے کا امکان ہے۔ سینیٹ الیکشن اور چیئرمن کے لیے پیپلز پارٹی نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔
اس بات کا قومی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد کی نشست پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار بنانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اس کے بدلے میں پنجاب میں ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری سینیٹ میں نمبر گیم پوری کرنے کے لیے بھرپور سرگرم ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:
بندہ ایماندار ہے ۔۔۔عمار مسعود
حکومت کی عجلت اور غفلت ۔۔۔عمار مسعود
پانچ دن، سات دن یا دس دن؟ ۔۔۔عمار مسعود
نواز شریف کی اگلی تقریر سے بات کہاں جائے گی؟ ۔۔۔ عمار مسعود
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ