نومبر 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور ،روجھان اور جام پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے۔

روجھان(ضامن حسین بکھر) ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے نے کہاہے کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان میں فری میڈیکل کیمپ برائے ہیپاٹائٹس کے فری چیک اپ کا سلسلہ او پی ڈی بلاک میں جاری ہے اس وقت 252 مرد و خواتین بچوں کے ٹیسٹ اور علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان میں ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت او پی ڈی بلاک میں کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر ہیپاٹائٹس کے فری ٹیسٹ اور نجکشنز اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے اور روجھان کے گرد و نواح مرد و خواتین اور روجھان کے مختلف سکولوں سے طالبعلموں کا ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں جن کو موقع کو ہیپاٹائٹس کے بچاؤ کے انجکشنز بھی لگائے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں مریضوں کی سہولت کے لئے جہاں پر پرچی ،ٹیسٹ، تشخیص، اور انجکشنز کے مرحلے کے لئے الگ الگ سیکشن بنائیں گے ہیں اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے کی سربراہی اور نگرانی میں کام جاری اس وقت 252 سے زائد مریضوں کو یہ فری ٹیسٹ کی طبی سہولیات فراہم کی گئی ہے جس میں ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیمیں یہ فریضہ سرانجام دے رہی ہیں۔

ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے نے تحصیل رپورٹر نیاکل کو بتایا کہ روجھان اور اس کے گرد و نواح کے لوگوں کو اس فری علاج سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیئے کیونکہ یہ عوام کی سہولت کے لئے محمکہ صحت حکومت پنجاب کا فری پروگرام ہے جس کی کوئی فیس بھی چارج نہیں کی جاتی ۔ عورتوں اور مردوں کے لئے بیٹھنے کے الگ الگ انتظامات کئے گئے ہیں طالبعلموں کی بڑی تعداد ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں،


روجھان (ضامن حسین بکھر )

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی کوششوں اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی کاوشوں کی بدولت تحصیل روجھان میں مختلف جگہوں پر برقی اضافی  ٹرانسفارمرز لگا دیئے گئے ہیں

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی کوششوں اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی کاوشوں کی بدولت تحصیل روجھان میں مختلف جگہوں پر بجلی کے اضافی ٹرانسفارمرز نصب کر دیئے گئے جو مندرجہ ذیل جگہوں جن میں محلہ چیف فیملی میں 100  کے وی کا اضافی، محلہ سعادات، عمرکوٹ میں 200 کے وی کا اضافی، بستی اللہ جوایا سومرو محلہ سومرو میں 100 کے وی کا اضافی بستی قلندر بخش سرگانی میں 50 کے وی کے ٹرانسفارمرز عوام کی سہولت کے لئے نصب کر دیئے گئے ہیں۔

ان ٹرانسفارمرز  کی منظوری سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی کاوشوں کی بدولت ہوا ہے یہ باتیں ایم این اے کے نمائندہ خصوصی برائے واپڈا روجھان عبدالمجید مزاری نے تحصیل رپورٹر نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا انہوں نے کہا کہ جملہ کاموں کی منظوری کرنے میں سردار دوست علی مزاری، سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ اور سردار شباب ہاشم مزاری نے اہم کردار ادا کیا عبدالمجید مزاری کا کہنا تھا کہ میں جملہ سیاسی شخصیات کا ممنون ہوں جو ہر وقت میری بجلی کے منصوبوں پر معاونت کرتے ہیں  ۔


روجھان (ضامن حسین بکھر)
تحصیل کمپلیکس کے تعمیر کے لئے سروے شروع کر دیا گیا ہے جہاں پر مختلف تحصیل ڈیپارٹمنٹ کے دفتر اور آفسیران کی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی ایس ڈی او بلڈنگز راجن پور کلیم اللہ
روجھان میں تحصیل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے سروے شروع کر دی گئی جو سول کورٹ روجھان کے جنوب میں بالب زاہد روڈ شیخ خلیفہ کالج کے قریب جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

روجھان

تحصیل کمپلیکس روجھان کے جملہ ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر اور تحصیل افسران کی رہائش گاہیں تعمیر ہوں گی اس سلسلے میں امرزو بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ راجن پور کے ایس ڈی او کلیم اللہ اور محمد منیر سی این ڈبلیو بلڈنگز راجن پور کے ہمراہ تحصیل کمپلیکس کے لئے جگہ کا انتخاب کرنے کے بعد اس جگہ پر سروے کر کے اس سلسلے میں اس جگہ کی زمین کے مٹی کا سیمپل بھی لیا جا رہا ہے۔

اس سے بیشتر اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر روجھان عثمان غنی نے تحصیل کمپلیکس کی جگہ کا جائزہ لیا اور کام سروے کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اس وقت سروے ٹیم نے کمپلیکس کی تعمیر کے لئے زمین کی مٹی کا سیمپل حاصل کر رہے ہیں ۔ یہ باتیں ایس ڈی او بلڈنگز راجن پور کلیم اللہ نے تحصیل رپورٹر نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

About The Author