نئے سال میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ پیٹرول تین روپے بیس پیسے فی لیٹر مہنگا، ہوگیا، نئی قیمت ایک سو نو روپے بیس پیسے ہوگئی۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے ہو گا
پیٹرول ایک ماہ میں دوسری بار مہنگا کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی منطوری دے دی۔
پیٹرول تین روپے بیس پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو نو روپے بیس پیسے تک پہنچ گئی
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے پچانوے پیسے بڑھ کر ایک سو تیرہ روپے انیس پیسے فی لیٹر ہوگئی
مٹی کا تیل تین روپے بڑھ کر چھیہتر روپے پینسٹھ پیسے فی لٹر ملے گا۔
لائٹ ڈیزل چار روپے بیالیس پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، نئی قیمت چھیہتر روپے تینتالیس پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات بارہ بجے ہوگا
اوگرا نے پیٹرول تیرہ روپے اور ڈیزل گیارہ روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات تیرہ روپے تک مہنگی کرنے کی سفارش مسترد کردی
مٹی کے تیل کی قیمت ساڑھے دس روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی
وزیراعظم نے کہا، قیمتوں میں تیرہ روپے اضافہ نہیں کیا جاسکتا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ