ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،کارپوریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی.
کمشنر نے اجلاس میں کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے درمیان” ساما "معاہدہ پر بریفنگ لی۔کمشنرنے کہا کہ
دونوں محکمے میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے کام کریں۔صفائی اور سیوریج مسائل کے حل میں عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔
محکمے اپنے معاملات احسن طریقے سے چلائیں۔عوام کی مشکلات حل کرنا دونوں شعبوں کی ذمہ داری ہے صفائی
اور سیوریج کے معاملات بہتر کئے جائیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ
ساما معاہدہ کے تحت کارپوریشن نے صفائی عملہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کیا۔
معاہدہ کے تحت کارپوریشن سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ملازمین کی تنخواہوں،
ایندھن اور مشینری کی مرمت کیلئے بجٹ دے گی.
ڈیرہ غازیخان
ڈی جی خان کے شہریوں کو خوشخبری دے دی گئی،ٹیچنگ ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور پناہ گاہ کے تعمیراتی کام کی منظوری دے دی گئی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کمشنر کے ہمراہ تھے
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور پناہ گاہ کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا
انہوں نے دونوں منصوبوں کی سائٹس کلئیر کرکے تعمیراتی کام کو جلد شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے کہا کہ
مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ڈی جی خان کیلئے بہت بڑا پروجیکٹ ہے۔ساڑھے تین ارب روپے سے 350 بستر کی حامل عمارت تعمیر ہوگی۔
ٹیچنگ ہسپتال میں 9 کروڑ روپے کی لاگت سے پناہ گاہ بھی تعمیر ہوگی اور تعمیراتی کام جلد شروع کردیا جائیگا۔کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کرتے ہوئے
مریضوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیاانہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کی نئی تعمیر شدہ عمارتوں کا بھی معائنہ کیا. کمشنرنے نئی تعمیر شدہ عمارتوں کی چھت پر سولر
2
پینلز کی تنصیب کیلئے کی گئی کھدائی اور پانی کی بہتر نکاسی نہ ہونے پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ کمپنی کو چھت کی مرمت کیلئے احکامات جاری کیے.
کمشنر نے کہاکہ سولر پینلز کی تنصیب تک چھت کی مرمت نہ ہونے سے پانی دیواروں اور عمارتوں میں جا رہا ہے جس کی سیپج سے عمارتوں کو نقصان پہنچ رہا ہے.
ڈیرہ غازیخان
کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو کے مرض سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے. ٹیمیں مہم کے دوران محنت سے کام کریں.
ہر ٹارگٹ بچے کو حفاظتی ویکسین اور وٹامن اے کی خوراک دی جائے.ا نہوں نے یہ بات ٹیچنگ ہسپتال میں قائم پولیو کے فکسڈ سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے کہی.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ایم ایس ڈاکٹر اطہر اور دیگر موجود تھے. کمشنر نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں جاری قومی پولیو مہم کے دوران کوریج رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر تیار کی جائے
اور سزا اور جزا کے فیصلے کرنے سے ٹیموں کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے. مہم کے دوران فنگر، ڈور مارکنگ اور مارک شیٹ سمیت ریکارڈ کا موازنہ کیا جائے.
پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام ممکنہ وسائل استعمال میں لائے جائیں.
ڈیرہ غازیخان
قبائلی فورس ڈیرہ غازیخان کے کمانڈنٹ حمزہ سالک نے سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں پر بارڈر ملٹری پولیس کے افسران کو شیلڈز اور اسناد ایوارڈ کیں.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ بارڈ رملٹری پولیس و بلوچ لیوی حمزہ سالک نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کی چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے
اور روزانہ کی بنیاد پر سمگلنگ، ممنوعہ اشیاء، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بھاری کھیپ پکڑی جا رہی ہے چیک پوسٹ عملہ کی بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے.
انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقہ امن وامان کے حوالے سے پر امن ہے.
تحصیل کوہ سلیمان میں قائم بی ایم پی تھانوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ جدید طرز کی سہولیات،
تربیت اور سرکاری فرائض و امور کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں.
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں قومی پولیو مہم کے تین روز کے دوران پانچ سال تک کے 665817بچوں کو پولیو کے قطرے او روٹامن اے کی خوراک دے دی گئی ہے.
مجموعی طو ر پر مہم کا ساڑھے پچانوے فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیاگیا ہے. یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ز یر صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی.
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو حفاظتی خوراک دینے تک مہم جاری رکھی جائے.
گھرو ں میں موجود نہ ہونے والے اور قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ کیچ اپ ڈیز میں کور کیا جائے.
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ 13جنوری تک 9165خانہ بدوش، 31480این اے بچوں کو کور کیا گیا.
مہم کیلئے 697570بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا تھا. انہوں نے بتایاکہ مہم کے دوران 773360او پی وی ڈوز بھی دی گئی. اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے سموگ کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کو بند کرنے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی زگ زیگ پر منتقلی کیلئے
پیشرفت رپورٹ طلب کر لی ہے. چائلڈ لیبر، جبری مشقت اورکم سے کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا.
ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محکمہ سوشل سکیورٹی،
صنعتی اداروں کو رجسٹرڈ کر کے کارڈ جاری کرے. انہوں نے کہاکہ کارکنوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے.
لیبر ویلفیئر، سوشل سکیورٹی، سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ محکمے اس سلسلے میں فعال کردارادا کریں. انہو ں نے کہاکہ
چائلڈ لیبر اور جبری مشقت پر مقدمات درج کیے جائیں. اجلاس میں متعلقہ امو رکا جائزہ لیاگیا.
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں سورج مکھی کی کاشت فروغ کیلئے زمینداروں کی آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے.
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک محمد کلیم کوریہ نے موضع جلوہڑ مرکز چوٹی میں کاشتکاروں کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
سورج مکھی سے خوردنی تیل حاصل ہوتا ہے اور متوازن غذا کیلئے خوردنی تیل اہم جزو ہے. بدقسمتی سے زرعی ملک ہونے کے باوجود خوردنی تیل کی بھاری مقدار درآمد کرنا پڑتی ہے
کسان سورج مکھی کی کاشت کو فروغ دے کر ملک کو تیل کی پیداوار میں خود کفیل کر سکتے ہیں کاشتکار 31جنوری تک سورج مکھی کی کاشت مکمل کر لیں.
انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کیا جائے.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے افسران کی سرکاری رہائش گاہ انڈس کالونی اور بارڈر ملٹری پولیس لائنز کا دورہ کیا۔
کمانڈنٹ حمزہ سالک،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے انڈس کالونی میں صفائی،سیوریج اور دیگر امور کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انڈس کالونی میں واٹر سپلائی اور دیگر معاملات بہتر کیے جائیں گے متعلقہ محکمے مل کر کام کریں۔
ڈ پٹی کمشنر نے بارڈرملٹری پولیس لائنز کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکول سمیت پانچ دکانیں
سربمہر کر دیں. انہوں نے تحصیل کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی کی. اسسٹنٹ کمشنر نے بستی دوسہ،
5
نوتک محمید میں پولیو ٹیموں کو بھی چیک کیا. انہوں نے نوتک کے مہران پبلک سکول کو چھٹیوں کے دوران کھلا ہونے پر سیل کردیا.
ڈیرہ غازیخان
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ”منشیات ایک لعنت ” کے موضوع پر آن لائن سیمینار کا انعقادکیا گیا. رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز)کی زیر نگرانی
اور نظامت امور طلباء کے زیر انتظام سیمینار کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر اسحاق آصف رحمانی اور ڈاکٹر محمد علی تارڑ نے انجام دیئے۔
تلاوت کلام پاک کی سعادت عزیز قاسم نے حاصل کی اور غلام نظام الدین نے ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کیا۔
پروگرام میں مہمان مقرر اور ماہر موضوع ثوبان مرشدنے موضوع کی مناسبت سے سیر حاصل گفتگو کی اور سامعین کو منشیات کے نقصانات اور اس کے معاشرے پر مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے
کہاکہ منشیات ایک فرد سے شروع ہو کر ایک گھرانے، معاشرے اور پھر پوری قوم کو تباہ کر دیتی ہے۔سیمینار میں اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی.ب
تایاگیا کہ دور حاضر میں اس طرح کی تقاریب کی اشد ضرورت ہے جو اصلاح کا فریضہ ادا کر سکیں۔علاوہ ازیں آن لائین تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباؤطالبات کی کردار سازی بھی
ادارہ ترجیحی بنیادوں پر کر رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ناظم امور طلباء ڈاکٹر محمد ابراہیم نے سیمینار کی غرض و غائیت پہ روشنی ڈالی اورسیمینار کے کامیاب انعقاد پر
یاسر بھٹہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی.
پولیس اور پبلک پراسکیوشن برانچ کے آپس میں مربوط کوارڈینیشن سے عوام کو تیز، سستا اور فوری
انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے پولیس عوام کی محافظ اور ہمدرد ہے تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکریں۔ڈی پی او عمر سعید ملک۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے دوران میٹنگ سرکل آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اپنے سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران کو ہدایت کریں کہ
وہ مقدمات کے اندراج کے بعد اور چالان تکمیل ہونے پر فوری عدالتوں میں بھجوائیں، سزا اور جزا کا فیصلہ تفتیش پر منحصر ہو تا ہے،
تفتیش میں سستی،لاپرواہی اور چالان میں تاخیر برادشت نہیں کی جائے گی۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر گلزار احمد صابر ،
ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی ،ڈی ایس پییز نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر گلزار احمد صابر نے کہا کہ پولیس اور پراسکیوشن کے بہتر کوارڈینشن سے پولیس پرفارمنس میں بہتری آئے گی تفتیشی آفسران کے مختلف مقدمات کے چالان میں پائے جانے والے
نقائص کو ختم کیا جا سکے گااور تفتیش کا معیار بہتر ہوگا جس سے مجرمان کی سزا یابی میں اضافہ ہوگا۔ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ
پولیس اور پراسکیوشن برانچ کے باہمی تعاون کو اسی طرح جاری رکھا جائے گا تاکہ تفتیش اور شہادتوں کو اکٹھا کرنے کا معیار مزید بہتر ہو سکے
اور اس طرح کی میٹنگ سے پولیس افسران کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔
آخر میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر کی سربراہی میں پراسکیوشن
برانچ بہترین انداز میں کام کررہی ہے۔پولیس اور پراسکیوشن برانچ کے مابین مثالی تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون