نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)ُ

ضلع بھر میں پولیو کے خاتمے کی مہم کے دوران ویکسین پلانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

انسدا د پولیو مہم کے ہدف کو 100فیصد مکمل کرنے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔

پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا ہدف ہے۔اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے قومی فریضہ کے طور پر تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

ویکسین کے مناسب درجہ حرارت کو برقراررکھیں۔خانہ بدوش،مہمان بچے اور ٹرائی بارڈر پر کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے ۔ٹیموں کی مانیٹرنگ کو سخت کیا جائے ۔

قبائی علاقہ ، کچہ ایریا اور دیگر ہارڈ ایریا کو فوکس کیا جائے ۔ا

س موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی ،

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،پولیو کنٹرول روم انچارج،ڈاکٹر عبداللہ جلبانی ،کمیونیکیشن آفیسر یونیسف محمد اسماعیل اور دیگر

متعلقہ افسران موجود تھے۔


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

دکھی انسانیت کی خدمت میرا شعار ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ا حمر نائیک نے اپنے آفس میں دور دراز سے آئے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ

ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان لوگوں کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دیں۔

اس سلسلے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔اپنے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شکایات کے ازالے اور انکے حل کے لئے فوری احکامات جاری کیئے۔

About The Author