نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ میں کوویڈ 19کی نئی قسم سامنے آگئی

کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے سبب لندن میں کورونا کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

برطانیہ میں کوویڈ 19کی نئی قسم سامنے آگئی

لندن:

برطانیہ میں کوویڈ 19 کی نئی قسم سامنے آگئی ہے۔

برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ لندن میں ایک ہفتے کے دوران نئی طرزکے کورونا کیسز سامنے آئے جس سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم سے آگاہ ہیں، نئے وائرس سے برطانیہ میں ایک ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ایکسپرٹ مائیک ریان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لندن میں نئے وائرس کے موجودہ کورونا سے مختلف ہونے کا ابھی تک ثبوت نہیں ملا، یہ وائرس وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے۔

کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے سبب لندن میں کورونا کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکا اور کینیڈا میں پہلی کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔ دونوں ممالک میں کورونا کی پہلی ویکسین طبی عملے کے ایک رکن کو دی گئی۔

امریکہ میں پہلی ویکسین نیویارک میں کوئنز اسپتال کی نرس کو لگائی گئی، مجموعی طورپر اب تک طبی عملے کے پانچ ارکان کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

About The Author