راجن پور
( بیورو چیف )
سوشل ویلفئیر آفیسر یوسی ڈی پی جام پور تہمینہ امیر گورمانی نے کہا ھے کہ
حکومت زندگی کے تمام دھاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئیے موثر اقدامات کر رھی ھے جسکے مثبت نتائج آھستہ آھستہ آنا شروع ھو گئے ھیں
وہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سماجی تنظیموں آواز فاونڈیشن اور نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے اشتراک سے
اجالا پروگرام کے تحت خواتین ‘ نوجوان لڑکیوں اور بچوں کے ساتھ بد سلوکی اور جنسی زیادتی کے بڑھتے ھوئے
واقعات کی روکتھام تجاویز اور ان کے حل کے موضوع پر منعقدہ لرننگ فورم کے شرکاء سے خطاب کر رھی تھیں جسکی انہوں نے صدارت کی اس موقع پر صدر نیلاب آفتاب نواز خان مستوئی پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی ضلعی
صدر جام رقیہ بی بی مذھبی اسکالرز فرح رضا ‘ علامہ محمد ابوبکر عبداللہ ‘ پیر سید سعید احمد بخاری نمائندہ اسسٹنٹ کمشنر چیف آفیسر بلدیہ محمود علی خان نمائندہ ڈی ایس پی جامپور سب انسپکٹر پولیس
عبدالمالک خان پروگرام مینیجر نیلاب معاذ اصغر خان مستوئی طالبات میمونہ بی بی ‘ فرزانہ بی بی اور جویریہ بی بی نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان میں جنسی حساسیت پر مبنی نظام تعلیم متعارف کرائے
ملک میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم حاصل کرنے کا حق دینے کیلئیے آڑٹیکل 25.A پر حقیقی معنوں میں عملدرامد کرایا جائے ‘ جنسی تشدد کے
واقعات کی تفتیش فرانزک شواھد کی بنیاد پر کی جائے ملک میں خواتین کے تحفظ کے اداروں دارالامان کی تعداد بڑھائی جائے
اور ان کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے پولیس تھانوں میں خواتین کیلئیے الگ ڈیسک قائم کئیے جائیں سرکاری و نجی کام کی جگہوں پر
خواتین کو ھراساں کرنے خلاف تحفظ ایکٹ 2010 کے تحت انسداد جنسی تشدد کمیٹیوں کی تشکیل کے ساتھ سختی سے نفاذ کرے تقریب میں
سرکاری محکمہ جات کے نمائندگان کے علاوہ سول سوسائٹی میڈیا کے نمائندگان خواجہ سراوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد ‘خواتین ‘طلباء و طالبات اور خواجہ سراوں کو اجالا نیٹ ورک کے
تحت نیلاب راجن پور کی طرف سے توصیفی سڑٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئیے گئے ۔
آواز فاونڈیشن اور نیلاب کے زیر اھتمام ڈسٹرکٹ لرننگ فورم کے اختتام پر شرکاء خواتین کا
سوشل ویلفئیر آفیسر تہمینہ امیر گورمانی اور ضلعی صدر پی ٹی آئی
شعبہ خواتین جام رقیہ بی بی کے ھمراہ گروپ فوٹو
حاجی پورشریف
(ملک خلیل الرحمن واسنی )
حکومت پنجاب کا یکم جنوری 2021 بنک ہالیڈے دو تین جنوری 2021 کو ہفتہ اتوار کی چھٹیوں کے سبب ملازمین
اور پنشنرز کو تنخواہیں، پینشن 31 دسمبر 2020 کو دینے کا فیصلہ نوٹیفیکیشن جاری
حکومت پنجاب نے یکم جنوری 2021 بروز جمعتہ المبارک کو بنک ہالیڈے اور دو تین جنوری 2021 کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہونے
سبب تمام ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہیں،
پینشن ودیگر الائونسز 31 دسمبر 2020 کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون