ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تو بڑھ ہی رہی ہے لیکن اب مریض اسلام آباد کی بجائے کراچی سے زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں 8 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے چھ کا تعلق کراچی سے ہے۔ ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اسلام اباد کی نسبت کراچی سے زیادہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج 8 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سے 6 کا تعلق کراچی جبکہ دو کا اسلام آباد سے ہے۔ رواں سال بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 239 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈینگی سینٹر میں تاحال 23 مریض زیر علاج ہیں۔
رواں سال بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 239 تک پہنچ گئی ہے۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ