ستمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 20 سے 24 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے

دفتر خارجہ کے مطابق جاپان پاکستان کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ہے، پاکستانی مصنوعات بڑی تعداد میں جاپان ایکسپورٹ کی جاتی ہیں۔

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 20 سے 24 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے۔

دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ صدر مملکت عارف علوی  اپنا دورہ جاپانی حکومت کے دعوت پر کررہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق صدر مملکت جاپان کے بادشاہ ناروہیتو کی تخت نشینی کی تقریب میں شرکت کریں گے،دورے کے دوران صدر مملکت جاپانی قیادت اور جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان اور جاپان گہرے دوست اور شراکت دار ہیں،جاپان پاکستان کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ہے، پاکستانی مصنوعات بڑی تعداد میں جاپان ایکسپورٹ کی جاتی ہیں۔

ترجمان کےمطابق پاکستان اور جاپان کی شراکت داری کامیابی سے اپنے سفر پر گامزن ہے۔ جاپان پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔

دفترخارجہ نے سرکاری اعلامیے میں اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے کہ صدر مملکت کا دورہ پاکستان جاپان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

About The Author