ڈیرہ غازیخان
سابق چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب سردار حبیب الرحمن خان لغاری مرحوم کی گزشتہ روز لغاری فلور ملز میں رسم چہلم ادا کی گئی
ان کے چہلم میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری،
سابق ایم پی ایز سردار محمود قادر خان لغاری،سید عبد العلیم شاہ،سابق وائس چیئر مین ضلع کونسل سردار محمد احمد خان لغاری،
ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) میر مرزا خان تالپور، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)غلام مصطفی خان کھنڈوا، مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل نائب صدورطارق علی خان کاکڑ،سلطان محمود ڈاہا،
سٹی صدر انجمن تاجران سردار جان عالم خان لغاری، جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل،چیئر مین حاجی رانا نذیر احمد،نائب صدر حاجی محمد حسین، چیئر مین صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد زبیر نظامی،
صدر صرافہ ایسوسی ایشن محمد کاشف صدیق،سردار خلیل احمد خان لغاری،چیئر مین شکایت سیل وزیر اعلیٰ پنجاب عامر عبد اللہ مستوئی،
نذر محمد خان مریدانی،موسی خان مریدانی،ڈاکٹر فرحاج شمائل لغاری،سردار قاسم خان قیصرانی،شیخ محمد علی ،
خلیل احمد خان علیانی،سید عمران شاہ،خالد بلال سکھانی،رانا محمد اکبر،ذوالفقار لغاری،ریاض اللہ والا،
نصر اللہ خان کھوسہ سمیت سیاسی،سماجی اور مذہبی رہنماؤں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی قبل ازیں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
جبکہ آخر میں سردار حبیب الرحمن خان لغاری مرحوم کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت ادا کی گئی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
لادی گینگ سے دوران مقابلہ شہید ہونے والے ایلیٹ پولیس کے اہلکار سلیمان جروار کی برسی پر ڈی پی او عمر سعید ملک کی شرکت۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ہیروز اور ہمارے محکمہ کا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے
عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا، شہید سلیمان جروار کی جرأت و بہادی کو سلام جس نے لادی گینگ سے بہادری کے ساتھ مقابلے کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا
اس موقع پر ڈی پی او نے مزید کہا کہ تمام شہداء پولیس آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا
ان سب کی قربانیوں کی بدولت ہی امن قائم ہوا ہے شہداء نے ارضِ وطن کی خاطر جان کے نذرانے پیش کرکے ہمارے سر فخر سے بلندکیے ہیں
ان کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں۔ ڈی پی نے بتایا کہ میں ہر شہید کے گھر خود جا کر خراج تحسین پیش کروں گا۔
برسی کے موقع پر ڈی پی او عمرسعید ملک شہید سلیمان جروار کے بیٹے سے ملے اور اس کے ساتھ شفقت و پیار کے ساتھ ملتے ہوئے سلیمان جروار کے بیٹے کو کہا کہ
آپ کے والد سلیمان جروار بہت بہادر انسان تھے جس نے بہادری سے لڑتے ہوئے لادی گینگ کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا
اور اپنی جان تک کی پرواہ کئے بغیر عوام الناس کے تحفظ کے لئے خود کو قربان کر دیاآخر میں شہید سلیمان جروار کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی دریں اثناء ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ شاہصدر دین کا وزٹ کیا تھانہ کی بلڈنگ،
حوالات، ریکارڈ مالخانہ، ملازمان کی رہائشی بیرکیں،ویٹنگ روم وغیرہ کو بھی چیک کیا دوران وزٹ اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے
فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ اور رجسٹر تھانہ کی تکمیل بھی چیک کی ڈی پی او نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ رجسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریں تفتیش کے
عمل میں سستی براداشت نہیں اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں سائلین کی طرف سے دی گئیں
درخواستوں کو فوری یکسو کریں قتل اور موٹر سائیکل ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کو سائنٹیفک طریقہ تفتیش کی بنیادوں پر حل کیا جائے
مجرمان اشتہاری، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے
تھانہ پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔
ڈیرہ غازیخان () پولیس تھانہ شاہ صدر دین نے علیحدہ علیحدہ کاروائی کر کے A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری وحید عرف موسیٰ ولد محمد رمضان قوم کھوسہ سکنہ ڈھو جو کہ ایک سال سے مفرور تھا۔
ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین رؤف نواز نے کاروائی کر کے A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری وحید ولد محمد رمضان قوم کھوسہ کو گرفتار کر لیااسی طرح ایک اور کاروائی میں
پولیس تھانہ شاہ صدر دین نے ملزم مظہر ولد اللہ ڈوایا قوم جروار سے پسٹل 30 بور بمع 02 عدد روند برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین رؤف نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کرنا ہے
اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کئے ہوئے ہیں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کے تفتیشی آفیسر منظور خان والا موٹر سائیکل برآمد کر لیاتفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کو موٹر سائیکل چوری ہونے کی اطلاع ملی
جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ محمد یونس نے فوراً ناکہ بندی کرانے کا حکم جاری کیاپولیس کے تعاقب پر بخوف گرفتاری
ملزم نے موٹر سائیکل فصل میں پھینک کر فرار ہو گیاپولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے
اسے اصل مالک کے حوالے کر دیااس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ محمد یونس کا کہنا تھا ملزم کی تلاش ابھی جاری ہے اور جلد ہی ملزم قانون کے کٹہرے میں ہو گا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
اللہ کریم ہمیں بھی اس راہ کا مسافر بنائے جس میں آپ ﷺ نے غزوہ ہند میں شریک ہونے والوں کی بلا حساب جنت میں داخلے کی بشارت دی ہے۔
حضرت محمد ﷺ کی ذات مبارکہ ہم سب کو اپنی جان سے پیاری ہے ایک ادنی سے ادنی مسلمان بھی آپ ﷺ کے لیے جان نچھاور کر سکتا ہے
خالی مذمت سے یہ حق ادا نہ ہوگا۔یہاں عملی طور پر قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے اپنے ہر عمل کو سنت نبوی میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
پشاور میں مدرسہ کے معصوم بچوں کے خون کا کون جواب دے گا۔ان شہادتوں کا ذمہ دار کون ہے۔
قرآن کریم کی تلاوت کرتے بچوں پر اتنا بڑا ظلم ہوا یہ واقع ہم سب کے لیے بڑے سوال چھوڑ گیا۔
اس کی تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کر کے مجرموں کو قرار واقع سزا دی جائے۔ان خیالات کااظہارامیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان
نے بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے سالکین اورہزاروں مرد و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک ربیع الاول با برکت مہنہ ہے اس ماہ مبارک میں ہم عہد کریں کہ عشق مصطفے کو عملی طور پر اپنائیں اور تمام عبادات اپنے اللہ کے لیے کریں
اور ایک دعوت عام یہاں سے دے رہا ہوں کہ اپنے قلوب کو برکات محمد ﷺ سے مزین کرنے کے لیے مرکز دارالعرفان منارہ آئیں ان شاء اللہ ایک ایک بندے پر
محنت کرتے ہوئے اُسے ذکر قلبی کرایا جائے گا۔یاد رکھیں مسلمان،مخلوق میں سکھ اورآسانی کا سبب بنتا ہے
قرآن و سنت میں کوئی شبہ کی گنجائش نہیں ہمیں چاہیے کہ اپنے کردار کو جانچیں اور تمام محفل کو ذکر قلبی کا طریقہ بتاتے ہوئے پہلہ لطیفہ قلب کرنے کی اجازت عام فرمائی
اور اللہ کے فضل سے کیفیات قلبی کا بحر جاری ہوگا زندگی سے برذخ میں اترے تو آپ ﷺ کی حضوری نصیب ہوگی۔یاد رہے کہ
اس عظیم الشان پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور حضرت جی رحمۃ اللہ علیہ کا نعتیہ کلام محمد شیراز اور محمد فیضان نے پیش کیا۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر نصرت پاشا مجاز سلسلہ عالیہ نے انجام دئیے۔
دیگر مقررین میں اظہر خورشید ڈویژنل صدر فیصل آباد کے علاوہ علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
مرحبا یاسیدی،مرحبایا رسول اللہ اورلبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی،مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے منعقدہ جلوس صدر مرکزی میلاد کمیٹی صاحبزادہ انور حسن
قریشی،مولانا محمد خان لغاری،مشیر صحت وزیراعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی کی قیادت میں شہر بھر میں اپنے مقررہ راستوں سے گزرتاہوااور آخری نبیؐ پر درودو سلام اور
نعتیں پیش کرتاہواپاکستانی چوک پر اختتام پذیر، آر پی او کیپٹن (ر) فیصل رانا، ڈی پی او عمر سعید ملک،
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی جلوس میں اور دعائیہ تقریب میں شرکت،سیکیورٹی و دیگرانتظامات کاجائزہ لیا،
جلوس میں شہر اور ملحقہ علاقوں سے ہزاروں افراد کی جوق درجوق شرکت، مختلف درگاہوں کے متعدد سجادہ نشینوں نے اپنے ہزاروں مریدین کے ساتھ مرکزی جلوس
میں شرکت کی سینکڑوں کاروں،ٹرالیوں،جیپوں،موٹرسائیکلوں پر مشتمل کئی کلومیٹر جلوس کے راستے میں جگہ جگہ شہریوں نے جلوس کے شرکاء کی شربت، جوس،
پلاؤ، پھلوں اور مٹھائیوں سے تواضع کی، جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے،
پولیس،فائر بریگیڈاورریسکیو1122کی ایمرجنسی گاڑیاں جلوس کے ہمراہ موجود رہیں اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی
12ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کا جلوس مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے بڑے تزک و احتشام کے ساتھ نکالاگیا،
جلوس کاآغاز صبح 9بجے مرکزی جامع مسجد بلاک نمبر3سے ہواجس کے بعد بلاک نمبر4میں دربار اویسیہ پر پرچم کشائی کی گئی
مرکزی جلوس کی قیادت صاحبزادہ انور حسن قریشی نے کی ان کے ہمراہ مولانا محمد خان لغاری،
علامہ مولانا فخر جہانیاں قریشی، مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی،سجادہ نشین دربار پیر امیراں سید غلام عباس شاہ،مفتی غلام رسول فیضی،
چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر لطیف خان پتافی،نائب صدرمحمد زاہد نظام، سابق صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،
سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل قریشی، سیکرٹری جنرل چیمبر آف کامرس ملک محمد مجاہد، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ شیخ امجد حسین،
سنی تحریک کے ضلعی صدر طفیل صدیقی،اسلم چانڈیہ ایڈووکیٹ، مفتی محمدقاسم فیضی، علامہ زبیر احمد، مولاناعلامہ ارشاد فرید، علامہ فیاض ساجد، علامہ محمدشاہد سعیدی،الحاج محمد اشرف،
علامہ عابد حسین فیضی، سید ابرار حسین شاہ، محمدطارق رحیم، علامہ حضور بخش کریمی، علامہ شاہد عباس علوی، علامہ قاری کلیم اللہ صادقی، حافظ زین العابدین اویسی، حاجی نوید قادری،
حسنین اویسی، سید اکرم شاہ، محمداکبردرانی، علامہ عبدالخالق خالد اور شیخ طاہر معراج،شیخ محمد خالد معراج،نعمان طارق،ارسلان زاہد موجود تھے،
جلوس میں سجادہ نشین جھکڑ امام شریف سید پناہ علی شاہ نے اپنے ساتھیوں سجادہ نشین نورنگ شاہ سید خیر محمدکاظمی،
دربار پیرملاقائد شاہ کے سید ساجد صدیق شاہ اور جامعہ رضاء علوم کے مہتمم سید عقیل شاہ کے ہمراہ شرکت کی جبکہ دارالعلوم جامعہ سیفیہ نسیمیہ بنین والبنات کے بابا نسیم اللہ جان نے بھی اپنے
سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ جلوس میں شرکت اور قیادت کی جلوس شہر بھر میں اپنے مقررہ راستوں سے گزرتاہوا پاکستانی چوک پر اختتام پذیر ہوا جلوس کے تمام راستوں پر
عاشقان رسولؐکی طرف سے سبیلوں اور لنگر کا اہتمام کیا گیا جبکہ گھنٹہ گھر بازار،صدر بازار،لیاقت بازار،
صرافہ بازار کے تاجر تنظیموں کی طرف سے جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی اور شرکاء میں ماسک تقسیم کئے گئے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر فرانس کے
صدر کے خلاف پلے کارڈ ز اٹھا کر احتجاج بھی کیا گیا مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر صاحبزادہ انور حسن قریشی نے جلوس کے شرکاء کا شکریہ اداکیااور
جلسہ کے مختصر پروگرام کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیاگیادریں اثناء آر پی او کیپٹن (ر) فیصل رانا، ڈی پی او عمر سعید ملک،
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مرکزی ریلی کی سیکورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا
انہوں نے پاکستانی چوک پر جلسہ میں بھی شرکت کی، ڈی پی او عمر سعید ملک نے آر پی او فیصل را نا کے ہمراہ جشن عید میلاد النبی ؐ کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو
انکی ڈیوٹی پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں بھی 12 ربیع الاول عید میلادالنبی کا دن انتہائی عقیدت و احترام سے
منایا گیااور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس ریسکیو،
بم ڈسپوزل سکواڈ کے نوجوان شامل ہیں، تمام راستوں کو جلسوں اور ریلیوں کے لیے کھلا رکھا گیا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل کے نائب صدر نواب طارق علی خان کاکڑ کی جانب سے جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں محفل
میلاد ونعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل کااہتمام کیا نواب طارق علی خان کاکڑ، میاں سلطان محمودڈاہا و دیگر مقررین نے حضور اقداس صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور سیرت و فلسفہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ
اگر مذہب کو صرف ذات تک محدود رکھنا مقصود ہوتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی بھی غار سے اتر کر شہر میں نہ آتے انہوں نے کہا کہ
اسلام صرف ایک مذہب اور چند مذہبی رسوم کی ادائیگی کا نام نہیں ہے بلکہ اسلام ایک مکمل فکری سائنس اور ضابطہ حیات ہے
انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مکی زندگی کا آغاز اگرچہ ذاتی عبادات سے شروع ہوا لیکن بتدریج اور انتہاءاسلام تک مکمل ضابطہ حیات بنانے پر
تکمیل کو پہنچا انہوں نے اسوہ حسنہ کی پیروی کے تقاضے اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ
ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کردار و اخلاص کو بھی اپنی شخصیت کا لازمی حصہ بنانا چاہیے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی ہمارا مقدر قرار پائے
انہوں نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد پیش کی کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کا اہم تقاضا ہے
اور فوری طور پر آو آئی سی کا اجلاس طلب کر کے مسلم امہ کو واضح موقف دینا چاہیے سوا ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا کیا مہذب دنیا کا یہی شوا ہے
پاکستان فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے سفارت کاروں کو بے دخل کرے جس پر حاضرین محفل نے تائید و حمایت کی اس موقعہ پر
مسلم لیگ ن کے ڈویژنل نائب صدور میاں سلطان محمود ڈاہا، نواب طارق علی خان کاکڑ، ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری امجد سردار،
ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری ریحان شاہ، غلام مصطفی کھنڈوا، چوہدری نذیر، چوہدری ماسڑ ابرار احمد،فاروق چغتائی.بلال احمد، دانش بودلہ،
سینئر مسلم لیگی رہنما ریاض اللہ والا ،اسلم مہتر، وقار اعوان،جیون بھائی۔ندیم بھائی کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکنان و اہل محلہ دوست و احباب نے شرکت کی اور لنگر کا اہتمام بھی کیا
گیااس قبل میاں سلطان ڈاہا،نواب طارق علی خان کاکڑ،
امجد سردار،چوہدری نذیر و دیگر نے مسلم لیگ (ن) ڈویژنل ڈیرہ غازی خان کے سینر رہنماوں نے دفتر کا افتتاح کیا ۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ووٹ ایک امانت ہے اور ووٹ کاسوچ سمجھ کر استعمال کریں نااہل لوگوں کو ووٹ دوگے تودنیاوآخرت دنوں
میں رسوائی اور پریشانی آپکامقدر ٹھہرے گی وہ ڈیرہ غازی خان میںاپنی جماعت کی مرکزی شوری کے رکن شیخ عثمان فاروق کی بیٹی کی شادی کی تقریب شرکاءسے خطاب کررہے
تھے تقریب میں ڈاکٹر معراج الحدی صدیقی،ڈاکٹر طارق سلیم امیرجماعت اسلامی شمالی پنجاب ،اظہر اقبال حسن مرکزی ڈپٹی سیکرٹری، راﺅ محمد ظفرصدر جنوبی پنجاب،
اسسٹنٹ کمشنر چوہدری آفتاب اقبال گجر،، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی ،رانا عمردراز فاروقی، ڈاکٹر محمد عرفان اللہ ملک ،جاوید اقبال بلوچ،
شیخ سلیم ارشد،حافظ خالد رﺅف،ڈاکٹر حسین میاں، شیخ عبدالستار ،سجاد بلوچ ،غنا محمدگجر ،پروفیسر افتخار ہاشمی ،
طاہر احمد چوہدری،ڈاکٹر خلیل الرحمن ،میاں محمدسلیم داجلی ، عظمت اسلام غلزئی ،صاحبزادہ رحیم آصف مجددی،شیخ ریاض اللہ والا سمیت معززین نے شرکت کی
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ووٹ کے استعمال سے متعلق روز قیامت ہم سے حساب کتاب ہوگا جبکہ ووٹ کی امانت اہل شخص کے حوالے کرنے کاحکم دیاگیاہے تاہم انتخابات میں حصہ لینے والے کو ہم چور جھوٹا اور سب سے بڑا کرپٹ کہتے
اور سمجھتے بھی ہیں لیکن پھر بھی ایسے شخص کو ووٹ دے کرجھوٹ کی گواہی کے مرتکب ہوتے ہیں
انہوں نے کہا کہ روز قیامت ووٹ کی امانت سے متعلق سوال ہوگا لہٰذا ہمیں اور آپ کو چاہیے کہ ووٹ کے ذریعے ایماندار قیادت کو منتخب کریں
اگر آپ نے اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر نہیں کیا اور آپ کے ووٹ کے ذریعے منتخب ہونے والا نمائندہ اگر نیک اور صالح نا ہوا تو دنیا میں بھی آپکی پریشانی کا باعث بنے گا
اور آخرت میں بھی آپ کو ایسے نمائندوں کے حق حساب میں برابر کاشریک وار اور جرم وار بننا پڑے گاقبل ازیں سینیٹر سراج الحق نے نکاح پڑھایا اور دعا کی
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی لاتے ہوۓ جھوٹے پرچوں اور رشوت خوری کا خاتمہ کرتے ہوۓ قانون کی حکمرانی کو
یقینی بنائیں گے یہ بات انہوں نے سخی سرور کا پہلا دورہ کرتے ہوئے تھانہ سخی سرور میں امن کمیٹی کے ممبران، مذہبی جماعتوں ،
سیاسی و سماجی رہنماؤں اور تھانہ میں تعینات پولیس آفیسران سے میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جھوٹے پرچے،
کرپشن کا خاتمہ، سائلین کی دادرسی اور تھانہ کلچر میں تبدیلی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر
ضلع ڈیرہ غازیخان کو ماڈل ضلع بنانا ہے میرا آج سخی سرور آنے کا مقصد اس علاقے کی عوام الناس کے مسائل حل کرنا ہے
انجمن تاجران، امن کمیٹی ممبران، معزز شہری، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کرنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ
آپ لوگ میرا یہ میسج گھر گھر ہر آدمی تک پہنچائیں کہ اب ان کے تھانہ کے کام بالکل فری ہوں گے
تھانہ کلچر میں تبدیلی لانے کا مقصد یہی ہے کہ اب آپ fir سے لیکر نقل رپٹ تک کسی کو رشوت نہیں دینی پڑے گی
ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا آپ لوگوں کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں
اور میرا موبائل نمبر 03454901111 ہر ایک ایک شہری کے پاس ہو جس کو بھی کوئی مسئلہ ہو وہ مجھے چوبیس گھنٹے میرے نمبر پر واٹس ایپ کر سکتا ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس سے تعان کرتے ہوۓ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں پولیس آفیسران سے میٹنگ کرتے ہوۓ ڈی پی او نے کہا کہ
بدیانت اور رشوت خور پولیس آفسران کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں مظلوم کی داردرسی کرتے ہوۓ
انہیں بروقت انصاف فراہم کریں جبکہ ناقص تفتیش کرنے والے اہلکاروں کے خالف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون