ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان ڈویژن میں سوشل ویلفیئر کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
ڈائریکٹر مہر مظہر عباس نے اجلاس منعقد کرکے افسران کو ٹاسک دے دیا. ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ڈویژنل افسران کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز چوہدری اظہر یوسف، شعیب رضا مگسی،تہمینہ دلشاد اور مشتاق حسین کے علاوہ ثریا مجید رانا،ذکا ء الدین بزدار،
محمد ابراہیم،ملک محمد اکرم،راجہ شہریار بیت المال اور میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسرز شریک ہوئے۔ڈائریکٹر مہر مظہر عباس نے کہا کہ دفاتر میں صفائی، کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد اور انسداد ڈینگی مہم شروع کی جائے۔
مستحقین کی مالی امداد کیلئے بروقت زکواۃ فنڈز جاری کئے جائیں۔سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی فیلڈ میں میڈیکل کیمپس لگائے جائیں۔
ضلعی بحالی معذوراں کمیٹی فنڈز کی شفاف انداز میں ترسیل کی جائے. انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کا مس کنڈکٹ برداشت نہیں ہوگا صنعت زار،دارالامان اورماڈل چلڈرن ہومز کی کارکردگی مزید بہتر کی جائے
ڈیرہ غازی خان
مشیر وزیر اعلیٰ و چیئرمین محمد حنیف پتافی نے سپورٹس آفیسر عطا الرحمن اور پی ایچ اے کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا.
انہوں نے سٹی پارک، کی بحالی و تزئین و آرائش کاجائزہ لیا۔مشیر صحت نے نوجوانوں کے لیے سپورٹس گراؤنڈ مہیا کرنے کیلئے مختلف مقامات کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے لیے بہترین سپورٹس گراؤنڈ
2
فراہم کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر انتظام منصوبوں کو جلد مکمل کر ایا جائے. محمد حنیف پتافی نے بتایاکہ
پی ایچ اے کی طرف سے پارکس کی بحالی،گرین بیلٹس اور میڈینز کو بہتر کیا جارہا ہے اورشہر کے تمام چوکوں کی ری ڈیزائننگ کرکے خوبصورت بنایا جائے گا۔
ڈیرہ غازی خان
پنجاب بیت المال کی طرف سے ڈیرہ غازیخان کے مستحقین میں خشک راشن کے پیکٹس تقسیم کیے گئے. اس حوالے سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں تقریب منعقد ہوئی
جس میں پنجاب بیت المال کونسل کے ممبر و پاکستان تحریک پاکستان کے سینئر رہنما ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مہر مظہر عباس،
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف اوردیگر نے شرکت کی. ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ اور مہر مظہر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
حکومت پنجاب کی ہدایت پرمستحقین کی مالی امدادکا سلسلہ جاری رکھاجائے گا. پنجاب بیت المال کونسل اور اللہ والا ٹرسٹ لاہور کی طرف سے مستحقین میں اشیائے
ضروریہ پر مشتمل خشک راشن تقسیم کیا جارہاہے انہوں نے کہاکہ تقریب میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو.
انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر مستحقین کی ہرممکن امدادکی جائے گی
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی بس و ویگن سٹینڈ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی.
حکومت پنجاب کے قواعد و ضوابط کی پاسداری کیلئے ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیاجائے. ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی سٹاپ، تیز رفتاری،
اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ کی وصولی پر کارروائی ہو گی. انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.
سیکرٹری آر ٹی اے، ڈی ایس پی ٹریفک اوردیگر محکموں کے افسران موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ اور دیگر اڈوں پر انسداد ڈینگی
اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے. ڈپٹی کمشنر نے بس اڈوں کے لائسنس میں توسیع، تجدید اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا.
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ایکسپلوسیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ امو ر پر ہدایات جاری کیں
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سموگ سے متعلق سرگرمیوں کو تیز کرنے کافیصلہ کیاگیاہے
اور تمام محکموں کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پروفارما کے مطابق رپورٹ پیش کرنے کے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.
مہم کے دوران شجرکاری کرنے کے ساتھ، فصلوں کی باقیات، درختوں کے پتے اورفضلہ جلانے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج
اور جرمانوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی. ڈویژنل سطح پر مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر سرگرمیوں کا انعقاد کر کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائیگی. دھواں اور گردوغبار چھوڑنے والی گاڑیوں، فیکٹریوں، اینٹوں کے بھٹوں، سٹون کریشر کو سیل کرنے کے ساتھ آگاہی مہم تیز کی جائے گی.
سموگ، گردوغبار سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ صحت کی سہولیات کو بہتر کیا جائیگا اور اس سلسلے میں محکمے کارروائی رپورٹ پیش کریں گے.
انسداد سموگ کمیٹیاں تمام متعلقہ امو رکا جائزہ لینے کے ساتھ تعلیمی اداروں اور مصروف مقامات پر آگاہی کیلئے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کریں گی.
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی طرف سے تمام محکموں کو مراسلہ جاری کر دیاگیاہے اور انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس ماہانہ بنیاد پر منعقد کر کے محکموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا
ڈیرہ غازی خان
ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف رفیق نے فارم کے درست نہ ہونے پر
ایک پٹرول پمپ کو سربمہر کر دیا. سرکل آفیسر محمد ارشد نے ریکوری کی مد میں 2063750روپے اور 81102روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے.
ضلع راجن پور سے سرکل افسر ملک غلام اصغر نے ریکوری کی مد میں 101234روپے ریکور کیے اسی طرح ضلع لیہ سے بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد
نے 70000روپے ریکور کرائے. انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز 34کیسز کی سماعت کی
ڈیرہ غازی خان
رکن صوبائی اسمبلی سردار محی الدین خان کھوسہ نے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ کے
ہمراہ کوٹ چھٹہ کے تعلیمی ادارے میں شجرکاری مہم کی تقریب میں شرکت کی. پودے لگانے کے ساتھ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک
کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ترغیب دی. ایم پی اے نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی کلین، گرین مہم کو کامیاب کرنے کیلئے ہرفرد کو کردارادا کرنا چاہیئے.
ڈویژنل جنرل سیکرٹری رقیہ رمضان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ، نیشنل جسٹس اینڈ پیس کونسل،
بار ایسوسی ایشن اوردیگر شعبوں کی نمائندہ خواتین صفائی اور گرین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی ملک ہم سب کا ہے جس کیلئے مل کر کام کیاجائے گا
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازیخان میں جبری مشقت پر دو دکانوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر ا دیئے گئے. اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر شاہد حمید لغاری کے مراسلہ کے مطابق
سٹیل آئرن ہسپتال روڈ اور شیخ آٹوز ہسپتال روڈ ڈیرہ غازیخان میں انسپکشن کے دوران بچوں سے جبری مشقت لی جا رہی تھی
او رقانون کے تحت مالکان واجد اسلام اور شیخ محمد عثمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے. انہوں نے کہا کہ
قانون کے تحت پانچ سال سے چودہ سال کے بچوں سے مشقت نہیں لی جاسکتی ایسے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں داخل کرایاجائے.
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر کی ہدایت پر انہوں نے انسپکٹر محمد طفیل کے ہمراہ کاروباری مراکز کی پڑتال کی
ڈیرہ غازیخان
انسداد دہشتگردی عدالت ڈیرہ غازی خان کے جج بخت فخربہزاد نے کالعدم تنظیم القاعدہ کے ساتھ تعلق اور دھماکہ خیز مواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزامات پر
الزام علیہان محمد سلیم۔ محمد قاسم اور جمیل الرحمن کو مقدمہ نمبر 2/19 تھانہ سی ٹی ڈ ی ڈیرہ غازی خان میں الزام ثابت ہونے پر مختلف دفعات کے تحت 7سال۔5
سال۔4 سال اور 2 سال قید با مشقت اور جملہ جائداد ضبط کرنے کا حکم سنایا ہے۔ ملزمان کودس، دس ہزار روپے جرمانہ کا حکم بھی
سنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان دہشت گردی کے مشہور مقدمہ جس میں ملزمان جن کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے
ملزمان کے قبضے سے 2019 میں دھماکہ خیز مواد۔ ناجائز اسلحہ اور ٹیررازم فنانسنگ کی مد میں 75000 روپے کی رقم برآمد کی گئی تھی جس پر ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی۔ دھماکہ خیز مواد کے ایکٹ اور ناجائز اسلحہ کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ الزام ثابت ہونے پر
مختلف دفعات 4/5 Explosive Substanc Act. 11 N. 13/20/65اسلحہ آرڈیننس کے تحت سزا سنائی گئی. ملزمان کیخلاف ٹرائل کر کے کیس مکمل کیا گیا۔ استغاثہ کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک زاہد حسین نے ملزمان کے خلاف دلائل مکمل کیے
اور ریکارڈ پیش کیا پراسیکیوٹر نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان کی نگرانی میں پیروی کی
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر بے روزگار افراد کیلئے صوبہ کی بڑی پنجاب روزگار سکیم متعارف کرائی جا رہی ہے.
چھوٹے بڑے کاروبار کیلئے 30ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے.قواعد و ضوابط اور شرائط کا تعین کیاجارہا ہے جلد ہی قرضوں کا اجراء کیا جائے گا.
پنجاب سمال انڈسٹریز کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ غازیخان میں سکیم سے متعلق آگاہی اور مستحقین تک رسائی تک کیلئے
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں. مراسلہ کیمطابق پولیٹیکل اسسٹنٹ،کوہ سلیمان اور ڈیرہ غازیخان، کوٹ چھٹہ،
تونسہ کے اسسٹنٹ کمشنرز کو مراسلہ کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تحصیلوں میں پنجاب روزگار سکیم سے متعلق آگاہی کیلئے اہم مقامات پر بل بورڈز،
سٹریمرز آویزاں کرنے کے ساتھ پمفلٹس اور دیگر ذرائع استعمال کریں. دس روزہ مہم کا تصویری ریکارڈ روزانہ کی بنیادپر پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کورٹ کیسز کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کا موقف سنا. انہوں نے کہاکہ میرٹ پر فیصلے کیے جائیں گے
.
نعیم ملک
لاہور/ڈی جی خان/راجن پور
صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے کچا و قبائلی علاقہ کے عوام کا معیار
زندگی بلند کرنے کے منصوبوں پرعمل پیرا ہے. وہ آج سول سیکرٹریٹ میں اس حوالے سے قائم کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے.
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری ،ایم این اے ریاض محمود مزاری اور ایم پی اے احمد علی دریشک،
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ،آئی جی پنجاب ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب، کمشنر و آر پی او ڈی جی خان، رینجرز افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے. اجلاس میں ڈیرہ غازی خان و راجن پورقبائلی
علاقہ جات میں سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی گئی
اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تجاویز لی گئیں. راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی خواہش ہے کہ کچے کے علاقہ میں سیکیورٹی اوربنیادی سوشل سٹرکچر کو بہترکیا جائے.
انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدارپنجاب کی تاریخ میں پہلے وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے کچا و قبائلی علاقوں کی ترقی بارے سوچا ہے. انہوں نے کہا کہ یارڈر ملٹری پولیس اور دیگر اداروں کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے
اور بی ایم پی کوپنجاب پولیس کے مساوی سروس سٹرکچر، وسائل اور تربیت فراہم کریں گے. کچے کے علاقہ کی محرومیاں دور کر کے مزید سکول،
ہسپتال، سڑکیں بنائیں گے اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گے.قبل ازیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ قبائلی علاقہ جات میں اس وقت پولیٹیکل اسسٹنٹ، بارڈر ملٹری فورس اور بلوچ لیویز کے ذریعے انتظامی معاملات چلانے جا رہے ہیں.
بی ایم پی کی 502 میں سے 376 آسا میاں خالی ہی. بی ایم پی اور بلوچ لیویز کے پاس ضروری وسائل مثلاً گاڑیوں، عمارات، اسلحہ، آلات وغیرہ کی شدید کمی ہے. محسن لغاری نے کہا کہ بی ایم پی کو وسائل اور تربیت کی اشد ضرورت ہے.
دوست محمد مزاری نے کہا کہ بی ایم پی کے دفاتر اور چوکیاں انتہائی خستہ حال ہو چکی ہیں، قبائلی علاقوں میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے.
راجہ بشارت نے کمشنر ڈی جی خان کو ہدایت کی کہ وہ بریفنگ اور سٹیک ہولڑرز کی تجاویز کی روشنی میں حتمی سفارشات تیار کریں جو وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب کو پیش کی جائیں گی.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ