ایران میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور اموات
کے پیش نظر ملک کے 26 صوبوں کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا۔
ایرانی وزارت صحت کے ترجمام کے مطابق ایران کے 31 میں سے 26 صوبے ‘ریڈ زون’ میں شامل ہیں جہاں کووڈ 19 کے کیسز کی بلند ترین سطح ہے
جبکہ چار ‘اورنج زون’ میں ہیں جہاں نسبتاً کم کیسز ہیں۔ عہدیداروں نے عوامی رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ
لوگ ماسک پہننے کے ضوابط پر عمل نہیں کر رہے اور کچھ شہریوں نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی سفر کیا جو وبا کے پھیلنے کا باعث بنا۔۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں 235 مریضوں کی کورونا سے موت ہوچکی ہے
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس