نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی ایشیائی ملکوں کی نسبت پاکستان میں شرح سودسب سے زیادہ ہے،گورنراسٹیٹ بنک

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقرغیر ملکی جریدے کو دئے گئے انٹرویو میں کہاہے کہ کہ روپے کی قدر میں کمی سے شرح تبادلہ کا انحصار مارکیٹ پر ہوگیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقیر نے کہاہےکہ جنوبی ایشیائی ملکوں نسبت پاکستان میں شرح سودسب سے زیادہ ہے،مہنگائی کی شرح کم کرنا چاہتے ہیں۔ آنے والے مہینوں میں اس کے اثرات کم ہوسکتے ہیں۔ چین کے علاوہ نئے اتحادی بھی چاہتے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقرغیر ملکی جریدے کو دئے گئے انٹرویو میں کہاہے کہ کہ روپے کی قدر میں کمی سے شرح تبادلہ کا انحصار مارکیٹ پر ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے آغاز سےشرح سود تیرہ اعشاریہ دو پانچ فیصد کردی ہے۔ جنوبی ایشیائی ملکوں کی نسبت پاکستان میں شرح سودسب سے زیادہ ہے

رضا باقر نے کہا کہ ۔شرح سود میں طویل عرصےکےوقفے کےاشارے مل رہےہیں۔ بچتوں کی شرح بڑھانے پر لازمی کام کرنا ہوگا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان چین سے دوستی کو اہمیت دیتا ہے۔لیکن نئے اتحادی بھی چاہتا ہے۔

About The Author