نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈومیسٹک سیزن کا آغاز ملتان میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے ہوگا

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی شریک ہونگے

پاکستان کرکٹ کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز بدھ سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے ہونے جارہا ہے۔۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی شریک ہونگے

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں دومیسٹک کرکٹ کا آغاز ہونے کو ہے

پاکستان دنیا کا وہ پہلا ملک کہ جس نے کورونا وائرس کے باوجود اپنے ڈومیسٹک سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان کیا

بورڈ نے یہ فیصلہ قومی کرکٹرز کےروزگار کو جاری رکھنے کی غرض سے کیا۔۔

ڈومیسٹک سیزن کا آغاز ملتان میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے ہوگا،

تیس ستمبر سے 6اکتوبر تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔۔

ایونٹ کا دوسر امرحلہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی میں جاری رہے گا۔۔

اس دوران کوویڈ19 سے متعلق تمام پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے،

ایونٹ کے میچز بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے۔۔ ایونٹ جیتنے والی ٹیم ٹرافی کے ساتھ ساتھ 50 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہرے گی جبکہ رنرزاپ کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، وکٹ کیپر، بیٹسمین اور باؤلر کو ایک ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

آئندہ دو سالوں میں آئی سی سی کے دو میگا ایونٹس کومدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کو ڈبل لیگ کی بنیاد پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے،

جس سے کھلاڑیوں کووائٹ بال کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا۔یہ کرکٹرز ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکےزمباوے کے خلاف ہوم سیریز

سے قبل سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے لیے نومبر میں شیڈول ڈرافٹ میں بھی اچھی کارکردگی دیکھا کراپنی مانگ میں اضافہ کرسکتے ہیں۔۔

About The Author