نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی قائم

بلوچستان اسمبلی کی دس رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل بارہ بجے ہوگا جسمیں کمیٹی چئیرمین کا انتخاب کریگی اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریگی ۔

‏کوئٹہ :بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے معاملے پر صوبائی اسممبلی نے پارلیمانی کمیٹی قائم کردی ہے۔

اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ۔

اس حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر ثنااللہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان بھی جاری کیاہے ۔

ثنا بلوچ نے لکھا کہ یونیورسٹی اسکینڈل کے جامع تحقیقات کیلے صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا قیام عمل میں آگیا ہے- واجہ ثناء بلوچ نے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پیش کی جسکی دیگر اراکین اسمبلی نے بھی حمایت کی- کمیٹی جلد اس سلسلے میں اپنا کام شروع کردے گی۔

میل بھی پڑھیے: بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو ہراساں کرنے کی شکایات پرایف آئی اے کی تحقیقات جاری

بلوچستان اسمبلی کی دس رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل بارہ بجے ہوگا جسمیں کمیٹی چئیرمین کا انتخاب کریگی اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریگی ۔

دوسری طرف یونیورسٹی کے طلبہ کا اس معاملے پر احتجاج بھی جاری ہے۔

About The Author